26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنعتی گھرانے کے میمورینڈم (آئی ای ایم) کی منظوری کے لیے بغیر کاغذ کے عمل کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، آئی (ڈی اینڈ آر) قانون،  1951 کے تحت آئی ای ایم  / آئی ایل کے لیے درخواستیں فی الحال اس آئی ای ایم  پورٹل کے ذریعے  https://services.dipp.gov.in  تسلیم کی جاتی ہیں۔  اس پورٹل کے ذریعے ، آئی ای ایم کے ایکنالجمنٹ کے لیے – حصہ ایک  (بزنس قائم کرنے کے لیے ) اور آئی ای ایم  – حصہ بی  (کمرشیئل پروڈکشن شروع ہونے پر ) صنعتی انڈر ٹیکنگز میں بیان کیے گیے صنعت کاروں کی طرف سے آن لائن داخل کی جاتی ہیں۔  آئی ای ایم کا اکنالوجمنٹ سرٹیفکیٹ کاغذ پر جاری کیا جاتا ہے اور اس کی اسکینڈ کاپی پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ آئی ای ایم میں کسی بھی ترمیم کے لیے درخواستیں ، البتہ ذاتی طور پر حاضری دے کر  داخل کی جاتی ہیں اور اکنالجمنٹ سرٹیفکیٹ کاغذ پر  ذاتی طور پر سپرد کیا جاتا ہے، جس کی اسکینڈ کاپی پورٹل پر اپلوڈ کر دی جاتی ہے۔ اس کے بعد اکنالجمنٹ سرٹیفکیٹ درخواست دہندہ کو ای میل کر دیا جاتا ہے۔

شفافیت میں  اور  زیادہ اضافہ کرنے اور بزنس کو آسان بنانے کے نظریے سے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آئی ای ایم پورٹل میں اضافہ کیا ہے۔ اس اضافہ شدہ پورٹل پر آئی ای ایم  – حصہ ایک ، حصہ بی اور ترمیمات کے لیے بھی درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی پیش کش کی جاتی  ہے۔  سبھی درخواستوں پر کام کاج  پیپر کے بغیر کیا جاتا ہے اور کیو آر کوڈ کے ساتھ اکنالجمنٹ سرٹیفکیٹ الیکٹرانک شکل میں  جاری کیا جاتا ہے۔ درخواستوں  کا اطلاع نامہ ، منظوری کے فوراً بعد ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کر دیا جاتا ہے۔ متعلقہ ریاستی سرکارکو بھی اسی کے ساتھ ساتھ ای  میل بھیج دیا جاتا ہے۔

لہذا،  آئی ای ایم – حصہ ایک – آئی ای ایم  – حصہ بی اور آئی ای ایم میں ترمیم کے لیے جو درخواست پہلے سے جاری کی جا چکی ہے اسے کاغذ  کی شکل میں بذات خود پیش ہو کر نہیں دیا جا سکتا نہ ہی کاغذ کی شکل میں کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ جاری کیے ہوئے الیکٹرانک سرٹیفکیٹ کی توثیق کیو آر کوڈ کے ساتھ آن لائن کی جا سکتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More