16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنعت وتجارت کے وزیر نے دانشورانہ املاک حقوق سے متعلق حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔صنعت وتجارت کےو زیر جناب سریش پربھو نے ملک میں دانشورانہ املاک سے متعلق حقوق کے نظام کو تقویت دینے کے لئے صنعت وتجارت کی وزارت کے صنعتی پالیسی اور فروغ ( ڈی آئی پی پی) محکمے کے ذریعہ دانشورانہ املاک حقوق( آئی پی آر) سے متعلق حکومت کے ذریعہ دیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

حکومت ہند دانشورانہ امداد سے متعلق طریقہ کار کو منظم کرنے اور دانشورانہ حقوق سے متعلق دفاتر کی جدید کاری کے لئےانتھک کوششیں کررہی ہے۔ان اقدامات میں پیٹنٹوں اور ٹریڈ مارکوں کی دستیابی کے لئے جامع ای فائلنگ سہولتوں کی دستیابی ، یکسانیت کو یقینی بنانے اورمخصوص مہارت کے بہتر استعمال کے لئے پیٹنٹ درخواستوں کا خودکار الاٹمنٹ اورٹریڈ مارک اسناد کا آٹو جنریشن شامل ہے۔گزشتہ برس کی متعلقہ مدت کے مقابلے گزشتہ چھ مہینوں میں پیٹنٹ اپیلی کیشنوں کی جانچ پڑتال کے کام میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

 زیرالتوا معاملات میں کمی لانے کے لئے موجودہ افرادی قوت کے علاوہ 458 پیٹنٹ اور 59 ٹریڈ مارک ایگزامنروں کی تقرری کی گئی ہے۔پیٹنٹ کی جانچ پڑتال کے متعلق زیر التو معاملات کو 2019 تک موجودہ 7 سال سے کم کرکے18 ماہ تک لانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔ ٹریڈ مارک سے متعلق درخواستوں کی جانچ پڑتال کے زیرالتوا معاملات میں بھاری کمی آئی ہے اور اس میں لگنے والا وقت 13مہینے سے کم ہو کر ایک مہینہ رہ گیا ہے۔

جائیداد کو اقتصادی نمو اور ترقی کا مرکزی محرک خیال کیا جاتا ہے۔ اس تناظر میں ڈی آئی پی پی میں پنجاب  اسٹیٹ کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک ادارہ جاتی معاہدہ پر دستخط کیا ہے تاکہ عالمی دانشورانہ حقوق تنظیم( ڈبلیو آئی پی او) کے ٹی آئی ایس سی پروگرام کے تحت پنجاب میں واقع پیٹنٹ انفارمیشن سینٹر میں ہندوستان کا پہلا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سپورٹ سینٹر( ٹی آئی ایس سی) قائم کیا جاسکے۔ ایک دوسرا ٹی آئی ایس سی چنئی میں واقع انا یونیورسٹی میں قائم کیا جارہا ہے۔

آئی پی آر اور ایجادات کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صنعت وتجارت کے وزیر نے کہا کہ تاکہ ہندوستان اب ایجادات  اور نئے خیالات  فروغ کے معاملے میں پیش پیش ہے ۔ایسی صورت میں آئی پی آر کاتحفظ انتہائی اہم ہے۔اس موقع پر ڈی آئی پی پی کے سیکریٹری جناب رمیش  ابھیشیک نے یہ تفصیلات پیش کی کہ ایسے حال ہی میں حکومت ہند کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے نتیجہ میں ہندوستان میں آئی پی کے منظر نامے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

حکومت اسکولوں میں آئی پی آر کے تعلق سے بیداری پھیلا رہی ہیں اور کوشش یہ ہے کہ آئی پی آر کو اسکولی نصاب میں شامل کیا جائے۔ بیداری مہم یونیورسٹیوں اور صنعتی اداروں میں بھی چلائی جارہی ہے۔

حکومت اس معاملے میں عوام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی رابطہ کررہی ہے۔  #LetsTalkIPمہم نے رفتار پکڑ لی ہے۔ اس مہم کامقصد جغرافیائی اشارات اور ہندوستان کی ثقافتی وراثت کے تعلق سے بیداری میں تیز تر تبدیلی لانا ہے۔  MyGov.in  ویب سائٹ  پر جی آئی سے متعلق لوکو ڈیزائن اور سلوکن مقابلہ کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

اس موقعہ پر وزیر موصوف نے آئی پی آر پرموشن اینڈ مینجمنٹ سیل( سی آئی پی اے ایم) کی آفیشیل ویب سائٹ  کا آغاز بھی کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More