19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنعت و تجارت کے وزیر جناب سریش پربھو نے ہندوستانی معیشت کو یکسر تبدیلی سے متعلق مصنوعی ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت کی اور اس کی ابتدائی سفارشات کے بارے میں اپنے مشورے دیئے

Urdu News

نئی دہلی، صنعت و تجارت کے وزیر جناب سریش پربھو نے آج نئی دلی میں واقع ادیوگ بھون میں ہندوستانی معیشت کی یکسر تبدیلی سے متعلق مصنوعی ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس ٹاسک فورس کا قیام 24اگست 2017 کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں پالیسی جاتی مداخلتوں کے تعلق سے مشورہ دینے اور صنعتی پالیسی کیلئے اِن پُٹ دینے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔ یہ ٹاسک فورس  صنعتوں، تعلیمی اداروں اور حکومت سے وابستہ اراکین پر مشتمل ہے۔

اس ٹاسک فورس نے متعدد متعلقین کے ساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کرکے اپنی ابتدائی سفارشات پیش کی تھیں۔ ان سفارشات پر بحث کی گئی اور وزیر موصوف نے ٹاسک فورس کے غوروفکر کیلئے اپنے مشورے دیئے۔ اہم مشاورتی فرم ایسنچر نے بھی ‘‘ریمکس فار گروتھ’’ کے نام مصنوعی ذہانت کے موضوع پر حال ہی میں کئے گئے مطالعے کے نتائج پیش کئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More