26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنفی خطرے سے متعلق عدد اعشاریہ کے بارے میں جاری رپورٹ پر وضاحت

Urdu News

نئی دہلی، بچوں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او)، پلان انڈیا نے نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں یکم نومبر 2017 کو منعقدہ اپنے پروگرام (پلان فار ایوری چائلڈ – لیو نو گرل چائلڈ بیہائنڈ یعنی ہر بچے کے لئے منصوبہ – لڑکیاں پیچھے نہ رہیں) کو تعاون دینے کے لئے خواتین و اطفال بہبود کی وزارت سے رابطہ کیا تھا۔ خواتین و اطفال بہبود کی وزارت نے اس تقریب کے لئے اپنا لوگو استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

تقریب کے دوران پلان انڈیا نے صنفی خطرے سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ یہ رپورٹ مکمل طور پر پلان انڈیا کی تیار کردہ تھی۔ خواتین و اطفال بہبود کی وزارت اس رپورٹ کا مسودہ تیار کرنے یا اس کی ترتیب و تدوین کے کام سے کسی طرح جڑی ہوئی نہیں تھی۔

تاہم کچھ اخباری رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ خواتین و اطفال بہبود کی وزارت نے پلان انڈیا کی رپورٹ جاری کی ہے۔ وضاحت کی جاتی ہے کہ وزارت کا اس رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مذکورہ رپورٹ، تقریب کے دوران جاری کی گئی تھی، لیکن یہ رپورٹ خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کی تیار کردہ نہیں تھی، جیسا کہ کچھ اخباروں میں شائع کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More