17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنفی مساوات اور دیہی خواتین کی فلاح و بہبود

Urdu News

نئی دلّی،  خواتین اور اطفال ترقیات کی وزیر محترمہ مینکا سنجے  گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت صنفی مساوات اور دیہی خواتین سمیت   خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے  مختلف اسکیموں اور پروگراموں کا نفاذ کر رہی ہے ۔ ان پروگراموں  میں  درج ذیل اسکیمیں شامل ہیں :

  1. بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ
  2. پردھان منتری مترو  وندنا یوجنا ( پی ایم  ایم وی وائی )
  • III. نو خیز لڑکیوں سے متعلق اسکیم
  1. قومی تغذیہ مشن
  2. راشٹریہ  مہیلا کوش ( آر ایم کے )
  3. مہیلا ای – ہاٹ
  4. پردھان منتری مہیلا شکتی کیندر
  5. پنچایتی راج کی  منتخبہ نمائندہ خواتین کے لئے  تربیت دینے والوں  کو تربیت دینے  کی اسکیم

خواتین اور اطفال ترقیات کی وزارت   ہر طرح کی تفریق اور دیہی خواتین سمیت  خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کو ملک  بھر میں روکنے کے لئے   متعدد اسکیموں کا نفاذ کر رہی ہے ۔  ان میں وَن اسٹاپ مراکز اور خواتین سے متعلق ہیلپ لائن نیز  مہیلا پولیس رضاکارانہ کی فراہمی ، سوادھار گرہ اسکیم اور اُجوولا اسکیمیں شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More