نئی دہلی،مارچ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف صوفی گائک جناب پیارے لال وڈالی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جناب پیارے لال وڈالی کے رحلت پر شدید صدمہ ہوا ہے۔ اُن کی موسیقی نے عالمی سطح پر عظیم شہرت حاصل کی ہے۔ ان کا فن صوفی موسیقی کی سرمستی کی جانب لوگوں کو راغب کرتی رہے گی۔ بھگوان ان کی روح سکون عطا فرمائے۔