نئی دہلی، سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے طبی اور صحت سے متعلق سیاحت کو ایک نِچ سیاحت کے پروڈکٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے اور ہندوستان کو ایک ترجیحی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لئے مختلف سہولیات فراہم کی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ملک میں طبی علاج و معالجے کی خاطر آنے والے سیاحوں کے دورے کے سلسلے میں سہولتیں فراہم کی ہیں۔
انھو ں نے بتایا کہ وزارت تشہیر کے لئے مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس کے طور پر مالی امداد کی پیشکش کرتی ہے اور طب و صحت سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ورکشاپ اور سمیناروں کا اہتمام کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی بی سی کے اشتراک سے میڈیکل ٹورازم پر ایک فلم پیش کی گئی ہے اور طبی سیاحوں کے سفری عمل کو آسان بنانے کے لئے میڈیکل اور میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا شروع کیا گیا ہے۔ ای ٹورسٹ ویزا نظام کو بھی توسیع دی گئی ہے، تاکہ طب کے مقصد سے دورے شامل کئے جاسکیں۔
انھوں نے بتایا کہ دلّی، ممبئی، چنئی، کولکاتہ، حیدرآباد اور بنگلورو کے بڑے ہوائی اڈوں پر سہولیات کے لئے کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ کاؤنٹر میڈیکل ویزا پر آنے والے سیاحوں کے لئے ہیں۔
مذکورہ باتوں کے علاوہ کامرس اور سروسیز ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے محکمہ نے ایک سنگل سورس پلیٹ فارم کے طور پر انگلش، عربی، روسی اور فرانسیسی زبانوں میں ایک ہیلتھ کیئر پورٹل www.indiahealthcaretourism.com کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے اعلیٰ اداروں میں طبی علاج کے لئے آنے والے سیاحوں کو جامع معلومات فراہم کی جاسکے۔
جناب الفونس نے بتایا کہ سیاحت کے وزیر کی سربراہی میں ایک نیشنل میڈیکل اور ویلنیس ٹورازم بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے، تاکہ آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی سمیت میڈیکل اور ویلنیس ٹورازم کو فروغ دیا جاسکے۔
سال |
غیرملکی سیاحوں کی آمد |
2014 |
1,84,298 |
2015 |
2,33,918 |
2016 |