16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

طرز زندگی کی بیماریوں کے شکار نہ ہوں : نائب صدر جمہوریہ

Don’t fall prey to lifestyle deceases Vice President
Urdu News

 نئی دہلی۔  ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے لوگوں کو جدید اور جذباتی طرز زندگی کے باعث ہونے والی بیماریوں سے آگاہ کیا ہے ۔ وہ آج آندھرا پردیش کے وجے واڑہ  میں واقع سوَرن بھارت ٹرسٹ میں ایک میگا ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ آندھرا پردیش کے وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر کامینینی سرینواس ، آندھرا پردیش کے آبی وسائل کے مینجمنٹ کے وزیر جناب دیوینینی اور دیگر ممتاز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ جسمانی سرگرمی اور کھانے پینے کے جدید عادات و اطوار کے باعث لائف اسٹائل بیماریاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحت مند رہنے کے لیے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں جیسے پیدل چلیں ، ٹہلیں ، سائیکل چلائیں ، یوگا کریں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے میڈیکل برادری سے اپیل کی کہ وہ جدید طرز زندگی کے باعث ہونے والی بیماریوں کے خطرات کے بارے میں  لوگوں کو  بتائیں اور انہیں حفاظتی اقدامات کو اختیار کرنے کی ضرورت سے آگاہ کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ سرکاری اسپتالوں کے اختراعی طریقہ عمل لوگوں کو نجی اسپتالوں میں علاج کرانے کے لیے مجبور کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں  ایک ہزار مریضوں کے لیے ایک ڈاکٹر کے   عالمی ادارۂ صحت کے معیار    کے خلاف  ایک ہزار سات سو لوگوں کے لیے ایک ڈاکٹر ہے ۔ ملک میں طبی پیشہ وروں  کی قلت  سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کمیشن (موجودہ نیتی آیوگ) کی ایک اعلی سطحی کمیٹی نے  2022 تک مزید 187 میڈیکل کالجوں کے قیام کی سفارش کی ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا  اور علاج کروانے والے مریضوں سے بات چیت کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More