20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

طلباء اور اساتذہ کے ذریعہ ویب اسپیس کے محفوظ استعمال کے لئے این سی ای آر ٹی اور سی بی ایس ای کے ذریعہ کئے گئے اقدامات

Urdu News

نئی دہلی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے سائبر قوانین، انٹر نیٹ کی قدروں، سائبر سیفٹی اقدامات سے متعلق مناسب مواد کو نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے، تاکہ آن لائن کے علاوہ، انٹر نیٹ اڈکشن سے بچا جاسکے۔

قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت( ا ین سی ای آر ٹی ) نے اسکولی تعلیم میں اساتذہ اور طلباء کے لئے اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی( آئی سی ٹی) پر مبنی نصاب تیار کیا ہے۔اس نصاب کے مطابق سماجی اور اخلاقی موضوعات جو انٹر نیٹ کے استعمال سے متعلق ہیں ان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نصاب میں طلباء اور اساتذہ کے ذریعہ ویب اسپیس کے محفوظ استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ این سی ای آر ٹی نے اسکول کے تعلیمی نظام میں کیا کریں اور کیا نہ کریں کی شکل میں رہنما خطوط بھی تیار کئے ہیں۔ سینٹرل بورڈ آف ایجوکیشن( سی بی ایس ای) نے بھی پورے ملک میں اپنے الحاق شدہ اسکولوں میں سائبر سیفٹی اور سیکوریٹی سے متعلق رہنما خطوط ارسال کئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More