Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی برادری کی طرف سے دیئے جانے والے کووڈ -19 سے متعلق سامان کی مرکز کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مؤثر تقسیم

Urdu News

نئی دہلی، گزشتہ کچھ ہفتوں سے  ملک میں کووڈ – 19  کے معاملات کی تعداد میں  بے مثال قسم کا  اضافہ  دیکھنے میں آر  ہا ہے۔ کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  روزانہ سامنے آنے والے  کیسوں کی زبردست تعداد  اور ہلاکتوں میں  اضافے سے  زبردست دباؤ  بنا ہوا ہے۔

 واسودیو کٹمبکم کی پیروی کرتے ہوئے، عالمی  کووڈ – 19  کے خلاف  متحدہ  اس جنگ میں  عالمی برادری نے  ہندوستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں  اس کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

 ہندوستانی  حکومت کو 27  اپریل 2021  سے   بہت  سے ملکوں کی طرف سے  بین الاقوامی عطیات  اور مدد کے طور پر کووڈ – 19  سے متعلق  طبی سازو سامان  اور  آلات  حاصل ہوتے رہے۔ اب تک  موصولہ  تمام اشیاء  کو  ریاستی  اداروں کے لئے  مختص کیا گیا ہے اور اس کا بہت بڑا حصہ  ان کو بھیجا  بھی جا  چکا ہے۔ یہ ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے ۔ اس کا مقصد  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی  موجودہ سنگین صورت حال کے درمیان  کی جانے والی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے  بہت سے طریقوں سے  انہیں تمام طرح کی حمایت  اور امداد  مہیا کرنا ہے۔

 دوسری طرف  ملک گیر ٹیکہ کاری مہم  کے تیسرے مرحلے میں توسیع کے ساتھ ہی  ملک میں  لگائے جانے والے کووڈ – 19  کے  ٹیکوں  کی  مجموعی تعداد آج  16.25  کروڑ  سے تجاوز  کر گئی۔

12  ریاستوں میں  18  سے 44  کے درمیانی عمر والے  904263 افراد کو  کووڈ  ویکسین کی  پہلی  خوراک دی گئی۔ یہ ریاستیں ہیں ، چھتیس گڑھ (1026)،  دہلی (129096)،  گجرات (196860)،  جموں وکشمیر  (16387)، ہریانہ ( 123484)، کرناٹک (5328)،  مہاراشٹر  (153966)،  اڈیشہ (21031)،  پنجاب (1535)،  راجستھان (180242)،  تمل ناڈو (6415) اور  اتر پردیش ( 68893)۔

آج صبح 7 بجے تک موصولہ  عارضی رپورٹ کے مطابق  2934844  سیشنز میں  مجموعی طور پر  162513339 ویکسین کی خوراکیں  دی گئیں۔  ان میں  9480739  طبی کارکنان  جنہیں پہلی خوراک دی جا چکی ہے اور  6354113  وہ طبی کارکنان  جنہیں  دوسری خوراک  دی  گئی ہے،  13657922  صف اول کارکنان (پہلی خوراک)،  7425592  صف اول کارکنان (دوسری خوراک) ،  904263 ،وہ مستفیدین  جن کی عمر   18 سے 45  سال  کے درمیان ہے (پہلی خوراک)  53116901 پہلی خوراک  کے مستفیدین اور  12915354 دوسری  خوراک کے مستفیدین ،جن کی عمر  60  برس سے زیادہ ہے  اور  45  سے 60  برس کی درمیانی  عمر والے   مستفیدین 53815026 (پہلی خوراک)  اور  4843429 (دوسری خوراک)۔

طبی  کارکنان

پہلی خوراک

94,80,739

دوسری خوراک

63,54,113

صف اول کارکنان

پہلی خوراک

1,36,57,922

دوسری خوراک

74,25,592

18 سے 44  سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,04,263

45 سے 60  سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,38,15,026

دوسری خوراک

48,43,429

60 سے زیادہ  کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,31,16,901

دوسری خوراک

1,29,15,354

میزان

16,25,13,339

ملک بھر میں اب تک  دی جانے والی خوراکوں کی مجمودعی تعداد  کا 66.87 فیصد حصہ  10  ریاستوں میں دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TMKW.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  19 لاکھ سے زیادہ  لوگوں کو  ٹیکے لگائے گئے۔

ٹیکہ کاری مہم کے 110 ویں دن  (5 مئی 2021)  1955733  لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے 15903 سیشنوں میں  899163  مستفیدین کو  ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی اور 1056570  افراد کو  دوسری  خوراک دی گئی۔

تاریخ : 5  مئی 2021 (110 واں دن)

طبی  کارکنان

پہلی  خوراک

17,530

دوسری خوراک

30,844

صف اول کارکنان

پہلی  خوراک

88,803

دوسری خوراک

89,932

18 سے 44  سال کی عمر کے افراد

پہلی  خوراک

2,32,028

45 سے 60  سال کی عمر کے افراد

پہلی  خوراک

4,02,585

دوسری خوراک

4,21,409

60 سے زیادہ  کی عمر کے افراد

پہلی  خوراک

1,58,217

دوسری خوراک

5,14,385

مجموی شفایابیاں

پہلی  خوراک

8,99,163

دوسری خوراک

10,56,570

آج ہندوستان  میں   شفایابیوں کی مجموعی تعداد  17280844  ہے۔ قومی  شفایابی شرح 81.99  فیصد  ہے۔ پچھلے 24  گھنٹوں کے دوران  329113  شفایابیاں  درج کی گئیں۔

74.71  فیصد  نئی شفایابیاں  10  ریاستوں میں  درج کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XGZ8.jpg

درج ذیل گراف میں  روزانہ  شفایابی کے  معاملات  کا  ہفتہ  وار اوسط  پیش کیا گیا ہے۔ جب کہ  اپریل کے شروعات میں  صرف  53816  ہفتہ وار  شفایابیاں درج کی گئی تھیں، اپریل کے اواخر سے  شروع ہو کر  آج ختم ہونے والے  ہفتے کے دوران  یہ تعداد   تین لاکھ کے نشان کو پار کر چکی ہے۔ (313424)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I2JF.jpg

گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  412262 نئے معاملات سامنے آئے۔

72.19  فیصد  نئے معاملات  10  ریاستوں  یعنی  مہاراشٹر ، اتر پردیش،  دہلی ، کرناٹک، کیرالہ ، ہریانہ ، مغربی بنگال،  تمل ناڈو،  آندھرا پردیش اور راجستھان میں درج کئے گئے۔

سب سے زیادہ روزانہ نئے معاملات   57640 مہاراشٹر میں درج کئے گئے، اس کے بعد کرناٹک میں  50112  جب کہ کیرالہ  41953  نئے معاملات  سامنے آئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041112.jpg

ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد  3566398  تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے  مجموعی  فعال معاملات کا  16.92  فیصد  ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  فعال معاملات کی مجموعی تعداد میں  79169  کا اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کے مجموعی  فعال معاملات  کے  81.05  فیصد  معاملات   12  ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔

قومی  شرح اموات میں  گراوٹ آر ہی ہے اور اس وقت  یہ  1.09  فیصد  پر قائم ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  3980  ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

 75.55  فیصد  نئی اموات  10  ریاستوں میں واقع ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات  (920)مہاراشٹر میں  سامنے آئیں اس کے بعد  اتر پردیش میں  روزانہ ہونے والی 353  اموات درج کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XS8I.jpg

 گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  5  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  کووڈ  – 19  سے ہونے والی  کسی  موت کی اطلاع نہیں ہے۔ ان  ریاستوں  اور  یو ٹیز ہیں دمن اور دیو ، دادر اور نگر حویلی، ناگا لینڈ، ارونا چل پردیش، لداخ (یوٹی) اور میزورم شامل ہیں

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More