16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی دہشت گردی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ

Urdu News

لکھنؤ ۸ جون: عالمی دہشت گردی کے خلاف ۹ جون کو نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں مجلس علماء ہند کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔بحرین میں شیعوں پر جاری آل خلیفہ کے مظالم ،یمن اور شام میں سعودی دہشت گردی اور پوری دنیا میں رونما ہورہے دہشت گردانہ واقعات کے خلاف مجلس علماء ہند احتجاجی مظاہرہ کریگی ،یہ مظاہرہ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی کی قیادت میں ہوگا ۔مظاہرہ میں علماء کرام بھی بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔اس وقت بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم ،شیخ علی بن سلمان اور دیگر علماء کو محصور رکھا گیاہے ۔نائجیریا میں آیت اللہ زکزاکی ابھی تک قید خانہ میں ہیں اور شیعوں کا قتل عام جاری ہے ۔یمن اور شام میں سعودی عرب اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہاہے ۔یمن پوری طرح تباہ ہوچکاہے ۔مگر عالمی برادری ہر ظلم و بربریت پر خاموش ہے ۔ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد ایران میں داعش کا دہشت گردانہ حملہ ی واضح کرتاہے کہ دہشت گردی کے جنم داتا کون ہے۔مجلس علماء ہند عالمی دہشت گردی کے خلاف ۹ جون کو آصفی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرے گی ۔تمام مسلمانوں سے شرکت کی گزارش ہے ۔لکھنؤ ۸ جون: عالمی دہشت گردی کے خلاف ۹ جون کو نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں مجلس علماء ہند کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔بحرین میں شیعوں پر جاری آل خلیفہ کے مظالم ،یمن اور شام میں سعودی دہشت گردی اور پوری دنیا میں رونما ہورہے دہشت گردانہ واقعات کے خلاف مجلس علماء ہند احتجاجی مظاہرہ کریگی ،یہ مظاہرہ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی کی قیادت میں ہوگا ۔مظاہرہ میں علماء کرام بھی بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔اس وقت بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم ،شیخ علی بن سلمان اور دیگر علماء کو محصور رکھا گیاہے ۔نائجیریا میں آیت اللہ زکزاکی ابھی تک قید خانہ میں ہیں اور شیعوں کا قتل عام جاری ہے ۔یمن اور شام میں سعودی عرب اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہاہے ۔یمن پوری طرح تباہ ہوچکاہے ۔مگر عالمی برادری ہر ظلم و بربریت پر خاموش ہے ۔ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد ایران میں داعش کا دہشت گردانہ حملہ ی واضح کرتاہے کہ دہشت گردی کے جنم داتا کون ہے۔مجلس علماء ہند عالمی دہشت گردی کے خلاف ۹ جون کو آصفی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرے گی ۔تمام مسلمانوں سے شرکت کی گزارش ہے ۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More