17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی صفائی ستھرائی کنونشن مہاتماگاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کانقیب ہوگا

Urdu News

نئی دہلی: پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے وزارت مہاتماگاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے آغاز کو عالمی صفائی ستھرائی کنونشن کے طورپرمنارہی ہے ، جو اتفاق سے سووچھ بھارت مشن کی چوتھی سالگرہ  کے آغاز کاموقع بھی ہے ۔

 مہاتماگاندھی انٹرنیشنل سینی ٹیشن کنونشن ( ایم جی آئی ایس سی ) ایک چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس ہوگی جو دنیابھرکے صفائی ستھرائی وزرأ اور ڈبلیو اے ایس ایچ  واش ( پانی ، صفائی ستھرائی اورحفظان صحت ) کے قائدین کے یکجاکریگی ۔ اس کانفرنس میں متعدد قومی اوربین الاقوامی معزز شخصیات شرکت کریں گی ۔ جس کے لئے تیاریاں پورے زوروشورسے جاری ہیں ۔ یہ کنونشن 2اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پراختتام پذیرہوگااوریہ دن سووچھ بھارت دیوس کے طورپرمنایاجاتاہے ۔ اس موقع پرمتعددعوامی شراکت داری تقریبات اورمہمات کے انعقاد کا منصوبہ اس دن سے قبل مختلف ریاستوں میں وضع کیاگیاہے ۔

 ہندوستان کا مقصد 2اکتوبر ،2019تک ، جومہاتماگاندھی کا 150واں یوم پیدائش ہے ، کھلے میں رفع حاجت کوختم  کرنا ہے ۔وہ صفائی ستھرائی کو بہت  عزیز رکھتے تھے ۔ دیہی صفائی ستھرائی احاطے کوبڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اکتوبر ، 2014میں 39فیصد کامیابی ایس بی ایم کے آغاز کے وقت حاصل ہوئی تھی، جو آج بڑھ کر92فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ساتھ ہی ساتھ نفاذ کے دوران برتاؤکی تبدیلی پربھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ سووچھ بھارت مشن کی کامیابی بلاشبہ  عالمی ہمہ گیرترقیات کے نصب العین پراثرانداز ہوگی۔ اس کے تحت  سبھی کے لئے  یکساں اوروافرپیمانے پرصفائی ستھرائی اورحفظان صحت کا حصول شامل ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ تمام شعبوں اورسرکاری مقامات پرصفائی ستھرائی کی سطحوں میں بہتری لانے کی مربوط کوششیں جاری ہیں ۔ عالمی کنونشن کا مقصد شریک ممالک میں اپنائے جانے والے صفائی ستھرائی کے طریقوں کی کامیابی کو باہم ساجھاکرنا اوراس سے ترغیب حاصل کرناہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More