16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی صنعت کا ری چوٹی کانفرنس 28 سے 30 نومبر 2017 کو حیدرآباد میں منعقد ہو گی

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند اور امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی آج نیتی آیوگ میں میٹنگ ہو ئی تاکہ اس میٹنگ میں عالمی صنعت کا ری چوٹی کانفرنس 2017 کا منصوبہ بنا یا جا سکے ۔ یہ کا نفرنس حیدرآباد میں حیدرآباد انٹرنیشنل کنو ینشن سینٹر میں 28 سے 30 نومبر تک ہو گی ،صدر ٹرمپ کی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور وزیر اعظم جناب نر یندر مودی اس چوٹی کا نفرنس کا افتتاح کر یں گے ۔ ایوانکا ٹرمپ امریکی وفد کی قیا دت کریں گی ۔ اس سال اس کا نفرنس میں خواتین صنعت کا روں پر توجہ مرکوز کی جا ئے گی ۔

عا لمی صنعت کا ری چوٹی کانفرنس 2017 ایک ایسا ماحول تیا ر کر ے گی جس میں اختراع کا روں خصوصاً عورتوں کو با اختیار بنا یا جا ئے گا تا کہ وہ اپنے نظریات اگلے سطح تک لے جا ئیں ۔ خواتین معاشی شرح ترقی اور خوشحالی کے لئے زبردست امید کی نما ئندگی کر تی ہیں لیکن ترقی پذیر اور ترقی یا فتہ ملکوں دونوں کو کا روبار کر نے میں زبردست رکاوٹوں کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔ اس سال کا موضوع ہے ، پہلے خواتین‘‘ سب کے لئے خوشحالی ’’۔

عالمی صنعتی چوٹی کا نفرنس میں صنعت کا روں اور سرمایہ کاروں بڑی صنعتوں کے سی ای اوز سمیت 1600 سے زیادہ مندوبین شرکت کر یں گے ۔ شرکا صحیح معنوں میں دنیا کے ہر خطے سے نما ئندگی کے ساتھ 60 ملکوں کی نما ئندگی کریں گے ۔ نیتی آیوگ حکو مت ہند کے لئے چوٹی کا نفرنس کا اہتمام کر نے میں سر کردہ رول ادا کر رہا ہے ۔ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کا مت نے بتا یا کہ انڈین اسٹارٹ اپس اور اختراع کا روں کے لئے یہ ایک بہترین مو قع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین صنعت کا روں کے ساتھ بات کریں ۔ انہوں نے حیدرآباد میں چوٹی کا نفرنس کی میزبانی میں تلنگا نہ حکومت کے تعا ون کو تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی صنعت کا ری چوٹی کا نفرنس 2017 کے لئے دنیا بھر کی تہذیبوں کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

دی وائٹ ہا ؤس کے نیشنل سیکورٹی کو نسل میں سینئر ڈائریکٹر جینیفر ارینگیو نے بتا یا کہ امریکہ اس سال کے عالمی صنعت کا ری چوٹی کا نفرنس کے لئے ہندوستان کے شراکت دار بننے پر فخر محسوس کرتا ہے ۔ پہلے خواتین سب کے لئے خوشحالی کے موضوع پر چوٹی کانفرنس میں ٹرمپ انتظامیہ کے عہد کو اجا گر کیا جا ئے گا کہ جب عورتوں کو با اختیار بنا یا جا تا ہے تو فرقے اور ممالک آگے کی سمت بڑھتے ہیں ۔ ہم ساتھی میزبان ہندوستان کا اس طرح کی حمایت توانائی اور مہمان نوازی کے لئے ان کا شکریہ ادا کر تے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More