نئی دلّی: صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عالمی یومِ تپ دق ، جسے ہر سال 24 مارچ کو منایا جاتا ہے ، کی ما قابل شام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘ مجھے یہ جان کر مسرت ہوئی ہے کہ عالمی یوم تپ دق 24 مارچ ، 2018 ء کو ڈاکٹر رابرٹ کوچ کی یاد میں منایا جا رہا ہے ، جنہوں نے 1882 ء میں تپ دق ( ٹی بی ) کا جرثومہ تلاش کیا تھا ۔
ٹی بی ہمارے ملک میں صحت عامہ کی بڑی چنوتیوں میں سے ایک چنوتی کے طور پر بر قرار ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم سب متحد ہوکر 2025 ء تک بھارت سے ٹی بی کے مکمل خاتمے کی تاریخی تحریک میں شریک ہو جائیں ۔
عالمی یوم تپ دق کے موقع پر ، میں تمام شراکت داروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تپ دق کے خلاف جدو جہد کے لئے متحد ہوکر آگے آئیں اور زیرو ڈی بی اموات کے نصب العین کے حصول کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں ۔
آیئے ہم سب مل کر ٹی بی سے پاک بھارت کے لئے کام کریں ۔ ’’