19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یوم تپ دق کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی۔23 مارچ؍ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے عالمی یوم تپ دق کے ماقبل شام یعنی 24 مارچ 2017 کے موقع پر تمام تر شراکت داروں کو تلقین کی ہے کہ وہ تپ دق کو جلد از جلد یکسر مٹادینے کے نصب العین کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کردیں۔

تپ دق کے مرض کے خلاف نبرد آزما عالمی انجمن کے نام اپنے ایک پیغام صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ عالمی یوم تپ دق 24 مارچ 2017 کو منایا جارہا ہے۔ یہ دن اُس دن کی یاد دلاتا ہے جب 1882 میں اسی دن ڈاکٹر رابرٹ کوچ نے ٹی بی کے جراثیم کی باقاعدہ دریافت کی تھی۔ تب دق یا ٹی بی کا مرض بھارت میں صحت سے وابستہ اہم چنوتیوں میں سے ایک چنوتی بنا ہوا ہے۔ آج ملک، ٹی بی سے نبردآزما ہونے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ بہتر طور پر مستعد ہے۔ اب اس مرض کی روک تھام اور علاج کے لئے مؤثر دخل اندازی کی جاسکتی ہے اور ٹی بی کی تشخیص اور معالجے اور نگہداشت کے لئے جدید ترین ٹکنالوجیاں بھی دستیاب ہیں ۔ 2012 سے لے کر 2017 کے دوران نظر ثانی شدہ تپ دق روک تھام پروگرام کے تحت زائد از 42 ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی اور زائد ازسات ملین مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم تپ دق کے موقع پر میں تمام شراکت داروں کو انسداد تپ دق کے نصب العین کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو از سر نو زیادہ سے زیادہ جلا بخشنے کی تلقین کرتا ہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More