نئی دہلی: عالمی یوم تپ دق کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک پیغام میں کہا کہ اس سال کے یوم تپ دق کے موضوع ’’مطلوب : تپ دق سے پاک دنیا کے لیے لیڈران‘‘ کے پیش نظر میں عوام اور اداروں سے تپ دق کے خاتمے میں اہم رول ادا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ تپ دق سے پاک دنیا عالمی انسانیت کے لیے بیش قیمتی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ملک کو تپ دق سے پاک بنانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ دنیا کا 2030 تک تپ دق کے خاتمے کا ہدف ہے لیکن ہندوستان 2025 تک اس سے نجات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔