نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، پوری دنیا کے لوگوں کو مدعو کیا ہے کہ وہ بھارت آئیں اور یہاں کے فطری حسن وجمال کا ادراک کریں۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کا دورہ کریں اور اس کی گوناں گونی سے آگاہی حاصل کریں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’عالمی یوم سیاحت‘‘ کے موقع پر میں پوری دنیا کے لوگوں کو بھارت آنے اور بے نظیر ہندوستان کے فطری حسن و جمال اور ہمارے لوگوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کرتا ہوں۔
میں بطور خاص نوجوان دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پورے بھارت کی سیاحت کے ذریعے ہمارے فعال ملک کی گوناں گونی سےبہ نفس نفیس آگاہی حاصل کریں۔
وزیراعظم نے گزشتہ اتوار کو درج ذیل ویب سائٹ پر من کی بات کے 36ویں ایپی سوڈ میں، سیاحت کے فوائد کے سلسلے میں جو کچھ کہا تھا، اس کی ایک کلپ بھی ساجھا کی ہے۔ ویب سائٹ کا پتا درج ذیل ہے۔
https://soundcloud.com/narendramodi/unity-in-diversity-is-indias-speciality