27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یوم ماحولیات 2017(دوہزار سترہ )

Urdu News

نئی دہلی،۔جون   ۔پانچ جون 2017  کو منایا جانے والا عالمی یوم ماحولیات اس بار ہندوستانی بحریہ  کی جانب سے اب سے تین برس قبل آغاز کی جانے والی  گرین انشیٹیو زڈرائیوکی تین سالہ یادگار کے موقع پرمنعقد کیا جارہا ہے۔ گزشتہ تین برس کے دوران ہندوستانی بحریہ کے ہر درجے کے افسران اور عملے نے  سبز نشانے حاصل کرنے کے لئے  مل جل کر کوششیں  کی ہیں ۔ بحریہ کے  ذریعہ  ،  توانائی سے زیادہ سے زیادہ  فائدہ حاصل کرنے  کے مقاصد میں  ،آپریشنز  ،ڈھانچہ جاتی سہولیات  اور دیکھ بھال اوررکھ رکھاؤ سمیت  تمام امورشامل ہیں ۔   توانائی کی بچت  کی اپنی مہم کے ذریعے  بجلی اورایندھن سمیت دونوں طرح کی توانائیوں کو کم سے کم استعمال کرنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

            بحریہ کے اسٹیشنوں میں   ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹنگ کے علاوہ  بحریہ کے زیراستعمال پلیٹ فارموں پر استعمال ہونے والے  روشنی کے روائتی نظام کی جگہ بھی ایل ای ڈی کا روشنی نظام  لیتا جارہا ہے۔مزید برآں بحری جہازوں کے   ایندھن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کئے جانے کے لئے  قابل تجدید توانائی کے استعمال کی   فوجی ٹکنالوجی   زیراستعمال لائی جارہی ہے۔ اس کے لئے جہازوں کی بالائی منزل کے ہیلوہینگروں پر سولر پینل نصب کئے جارہے ہیں ،جس سے بیٹریاں چارج کرنے کے لئے   بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

            توانائی کے بچاؤ ، توانائی کی فراہمی کی ہمہ جہتی  اورماحولیات پر کم سے کم اثرات کے کلید ی نتائج   ، توانائی کے شعبے میں  درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے قومی مشن اور تبدیلی ماحولیات  کے مقاصد کے حصول کے لئے ’’ انٹینڈیڈ نیشنلی ڈٹرمنڈ کنٹری بیوشن ‘‘ کے مقاصد کے عین مطابق ہیں۔2022 تک  100 جی ڈبلیو  سولر پی وی تنصیبات  کے نشانے کی تکمیل کے لئے نیشنل مشن آف میگاواٹ ٹو  گیگاواٹ   کے مقاصد کے حصول کے لئے  ہندوستانی بحریہ کی جانب سے 2018 تک تین مرحلوں میں   19  میگاواٹ کے سولر پی وی فراہم کرائے جائیں گے ۔ اس کے لئے   بحریہ نے  اپنے ایک اعشاریہ پانچ فیصد کاموں کے بجٹ کو قابل تجدید توانائی  کی پیداوار کے لئے مخصوص کردیا ہے۔    ملک بھر میں بحریہ کی تمام کمانوں    کے نول اسٹیشنوں میں   سولر پی وی پروجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں اور اس کے لئے زمین کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے چھتوں پر سولر پی وی پینل نصب کئے جارہے ہیں ۔

            اس کے ساتھ ہی وزیراعظم کے سوچھ بھارت ابھیان سے مطابقت رکھتے ہوئے ملک کے مختلف بحریہ اداروں نے  پیداوار کے نمایاں نتائج حاصل کرنے شروع کردئے ہیں۔ اس کے لئے رسوئی گیس کی جگہ پانچ ہزار 600  کلوگرام کھاد  استعمال کی جارہی ہے۔  اس کے ساتھ ہی  آرگینک  ویسٹ کنورٹرز کے استعمال سے    ہرماہ حیاتیاتی کچرے اوربایو گیس پلانٹ  کے ذریعے خاصی مقدار میں توانائی پیدا کی جارہی ہے۔

            اس کے ساتھ ہی بندرگاہوں اور سمندروں میں آلودگی کے کم سے کم پھیلاؤ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے ۔    اس کے ساتھ ہی سلج  بیراجو ں    اور آئی ایم او کے اصولوں کی تکمیل کی غرض سے استعمال کی جانے والی مشینوں کے ذریعہ آئل اسکیمرز  ، فلوٹ سیم  کلکشن / ڈسپوزل   کےاستعمال کے ساتھ نشیلے پانی   کو چھوڑے جانے سے پہلے ایفلیووینٹ   ٹریٹمنٹ پلانٹوں سے گزارا جاتا ہے تاکہ  فوجیوں کے لئے غیر مخصوص  مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

اس سال منائے جانے والے’’ عالمی یوم ماحولیات 2017  ‘‘ کا مرکزی خیال ’’   سب کو فطرت سے وابستہ کرنا ہے جس سے  سبھی حلقوں کو مل جل کر ماحولیات   کو محفوظ بنانے کی کوششوں    میں اپنا کردار ادا کرنے کا نادر موقع حاصل ہوگا۔

Related posts

5 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More