14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یوم ہومیوپیتھی پر، بین الاقوامی کنونشن میں، تعلیم اور شفاخانہ کے طریقہائے علاج کو تحقیق سے مربوط کرنے پر تبادلۂ خیالات

Urdu News

نئیدہلی۔ ہومیوپیتھی کے عالمی دن کے موقع  پر آیوش کی وزارت کے تحت  ایک خود مختار تنظیم سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی  ( سی سی آر ایچ )  کی طرف سے  نئی دلی  میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں   9 اور 10  اپریل  2019  کو  ایک دوروزہ کنونشن کا انعقادکیا  جارہا ہے ۔ ہومیوپیتھی کا عالمی  دن ہومیوپیتھی کے بانی ڈاکٹر کرشچئن  فریڈرک  سیمول   ہینن مام   کے یوم پیدائش کی یاد میں  منایا جاتا ہے۔

          اس کنونشن میں  آیوش کے سکریٹری  جناب  ودیا راجیش کوٹیچہ   ،  آیوش کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  جناب روشن جگی   سینٹرل کونسل آف ہومیوپیتھی کے بورڈ آف گورنرس کے چیئرمین جناب نلنجل  سانیال   اور جناب  تریداندی  چنا رامانوجا  جئیر سوامی جی  شرکت کریں گے۔  برطانیہ کے فیکلٹی آف ہومیوپیتھی کے صدر ڈاکٹر گیری اسمتھ  اور ایل ایم ایچ آئی  ( انٹر نیشنل ) کےصدر ڈاکٹر آلوک پاریکھ   خرا ج عقیدت پیش کریں گے۔

          ہومیوپیتھی میں  مثالی کارناموں کے اعتراف میں   آیوش کی  طرف سے ایوارڈ  پیش کئے جاتے ہیں ۔  یہ ایوارڈ س   لائف  ٹائم ایچیومنٹ   ،  بہترین ٹیچر ، نوجوان سائنٹسٹ  اور بہتری ریسرچ مقالے  کے لئے پیش  کئے جائیں گے ۔  اس تقریب میں  ہومیوپیتھی  میں  قلیل مدتی طالب علمی   ( ایس ٹی ایس ایچ  )  کے تحت   24  طلبا کو  اور کوالٹی  ایم ڈی  ڈزرسٹیشن   ان ہومیو پیتھی کے لئے چار طلبا کو ایوارڈ دئے جائیں گے ۔  تعلیم کو  تحقیق سے منسلک کرنے کی کوشش میں  مزید دو  پی جی   ہومیوپیتھک کالجوں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط  کئے جائیں گے ۔   اس  مفاہمت نامے کے پیچھے جو مقصد ہے ، وہ  تحقیق کے بنیادی ڈھانچے کو تیز رفتاری فراہم کرنا ہے تاکہ  طلبا  تحقیقی کاموں کی  طرف راغب ہوسکیں  ۔

          اس کنونشن  میں   مختلف موضوعات میں  احاطہ کیا جائے گا۔مثلاََ تعلیم اور علاج ومعالجے کو تحقیق کے ساتھ ،  ہومیوپیتھک  تعلیم کے ساتھ   منسلک کرنے    ، موجودہ   شفاخانوں    کی طرف سے کئے جانے والے  تحقیقی     کاموں سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ ادویات کو ترقی دی جائے ۔ طلبا اور ایم ڈی  اسکالر شپ اسکیموں کے تحت     طلبا کی طرف سے تحقیقی کام کئے جائیں۔ سائنسی تحریروں   کے سلسلے  میں   صلاحیت میں اضافہ   کیا جائے ،تعلیمی تنظیموں میں  تحقیقی بنیادی ڈھانچے  کو  مستحکم  کیا جائے اور  تحقیقی  مواد کی اشاعت میں  رہنما خطوط  پر عمل کیا جائے ۔ اس کنونشن میں   گول میز کانفرنس  جیسے   موضوعات  پر بھی  تبادلہ خیال کئے جانے کی امید ہے ۔

          سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی اس موقع  کو اب تک کے کاموں  کا جائزہ لینے کے لئے استعمال کرے گی۔  ہومیوپیتھی کے فروغ  کے سلسلے میں   درپیش  چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے لئے  حکمتہائے عملی  مرتب کی جائیں  گی۔  تعلیم کا معیار بہتر بنانے    اور  ڈاکٹروں   کے علاج کی  رفتار میں   کامیابی  کا عنصر پیدا کرنے میں  بہتری لانے کی فوری ضرورت ہے ۔اس بات کی بھی  ضرورت ہے کہ  مارکیٹ میں   اعلیٰ معیار کی ہومیوپیتھک دواؤںکی فراہمی  اور ان دواؤ  ں  کی تیاری کو یقینی بنایا جائے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More