20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عام انتخابات 2019 کے چھٹے مرحلے کے تحت بہار میں 8 پارلیمانی نشستوں کے لئے پولنگ

Urdu News

نئی دلّی: عام انتخابات 2019 کے چھٹے مرحلے کے تحت بہار میں 8 پارلیمانی حلقوں والمیکی نگر ، پشچم چمپارن ، پوربی چمپارن ، شیوہر ، ویشالی ، گوپال گنج ، سیوان اور مہاراج گنج میں 12 مئی ، 2019 کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ان آٹھ نشستوں کے لئے 127 امیدواروں میں سے 16 خاتون امیدوار میدان میں ہیں ۔ والمیکی نگر ، پشچم چمپارن ، پوربی چمپارن ، شیوہر ، ویشالی ، سیوان اور مہاراج گنج انتخابی حلقے عام زمرے کے تحت ہیں جبکہ گوپال گنج پارلیمانی حلقہ درایس سی کے لئے ریزرو ہے ۔

                سی ای او ، بہار کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان آٹھ پارلیمانی حلقوں میں کل 1,38,02,576 ووٹر ہیں جن میں سے 73,05,983 مرد ووٹر ہیں اور 64,96,117 خاتون ووٹر ہیں اور 476 ووٹروں کا تعلق تیسری جنس سے ہے ۔ بہار میں اس مرحلے کی پولنگ کی بہتر ڈھنگ سے انجام دہی کے لئے 13.793 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔

                اس مرحلے کی پولنگ کی دل چسپ حقائق میں سے ایک یہ ہے کہ گوپال گنج حلقہ وسیع علاقے اور سب سے زیادہ رائے دہندگان کی تعداد دونوں کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے جبکہ پشچم چمپارن حلقہ رائے دہندگان کی تعداد کی اعتبار سے سے چھوٹا حلقہ ہے ۔ پوربی چمپارن اور ویشالی حلقے سے سب سے زیادہ امیدوار انتخابات میںحصہ لے رہے ہیں ۔ ان میں فی حلقہ 22 امید وار میدان میں ہیں ۔ 16 خاتون امید واروں میں سے 8 امید وار ویشالی حلقہ سے ، 4 سیوان سے اور والمیکی نگر ، پوربی چمپارن ، شیوہر اور مہاراج گنج سے ایک ایک خاتون امید وار میدان میں ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More