15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عام لوگوں کے لئے مشورہ: کسان اُورجا سرکشا ایوم اُتھان مہاابھیان(کسم) اسکیم میں رجسٹریشن کے لئے جعلی ویب سائٹ سے ہوشیار

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند نے حال ہی میں شمسی پمپ اور  شمسی بجلی گھروں کی گرڈ سے کنکشن کی تنصیب کے لئے  کسانوں کی ایک اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کو  8 مارچ 2019 کو  نئی اور قابل تجدید توانائی  کی وزارت کے ذریعے  انتظامی منظوری دی گئی ہے۔ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں اور ریاستوں کی مجاز ایجنسیاں اس اسکیم کو نافذ کررہی ہیں، جس کے لئے تفصیلی رہنما خطوط جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔

اس بات کا پتہ چلا ہے کہ کچھ ویب سائٹس  کُسم اسکیم کے لئے  رجسٹریشن کا پورٹل ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں۔ اس طرح کی ویب سائٹ بنیادی طور پر  عوام کو گمراہ کررہی ہیں اور  جعلی رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے  حاصل کردہ اعداد وشمار کا  غلط استعمال کررہی ہیں۔

 اس سلسلے میں نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  تمام امکانی فیض حاصل کرنے والوں اور عوام کو  مشورہ دیتی ہے کہ  وہ اس طرح کی ویب سا ئٹ پر  رجسٹریشن کے لئے رقم  جمع نہ کرائیں اور  اُن کو اعداد وشمار فراہم نہ کریں۔ انہیں چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی  معلومات کے لئے  اپنی  بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں ؍ ریاستوں کی  قابل تجدید توانائی کی مجاز ایجنسیوں سے رابطہ قائم کریں۔ اگر کو ئی بھی شخص اس طرح کی  کسی بھی  جعلی اور مشتبہ  ویب سائٹ کو نوٹس کرتا ہے تو اسے  چاہئے کہ وہ  ایم این آر ای  کو رپورٹ کرے۔ اسکیم نافذ کرنے کے ضابطوں اور  رہنما خطوط کے لئے  وزارت کے سرکاری پورٹل  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے؛ www.mnre.gov.in۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More