نئی دہلی، عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی، 7 ستمبر؍ 2019 کو مہاراشٹر کے سیندرا، اورنگ آباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں پردھان منتری اُجّولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت پی ایم یو وائی کا 8 کروڑواں کنکشن عطا کریں گے۔
حکومت ہند نے پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کا آغاز ملک کے 8کروڑ غریب گھروں کو مفت ایل پی جی کنکشن مہیا کرانے کے لئے کیا تھا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم یو وائی کا آغاز یکم مئی 2019 کو اترپردیش کے بلیا میں پہلے مستفدین کو کنکشن سونپ کر کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد، ملک کے غریب گھروں کو غیر صحتمند روایتی کھانا پکانے کے ایندھن جیسے لکڑی، اُپلے اور غیر روایتی ایندھن کو تبدیل کر کے صاف ستھرہ ایل پی جی ایندھن فراہم کرانا ہے۔ ایل پی جی کے استعمال سے خواتین اور بچوں کی صحت، ماحول اور خواتین کی معاشی پیداوایت کو فائدہ حاصل ہوگا۔
تین ریاستوں نے جو تیل مارکیٹنگ کمپنیوں یعنی آئی او سی ایل، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کی مالک ہیں، نے ملک کی تمام ریاستوں ؍ یونین ٹیریٹوریز مین اسکیم کا نفاذ مہم کے طور پر کیا اور 8 کروڑ کنکشنوں کے ہدف کو حاصل کر لیا۔ یہ ہدف ان کمپنیوں نے مقررہ وقت (مارچ 2020) سے 7 ماہ قبل ہی حاصل کر لیا۔
پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت اترپردیش ( 1.46کروڑ)، مغربی بنگال (88لاکھ)، بہار (85 لاکھ)، مدھیہ پردیش (71) لاکھ اور راجستھان (63 لاکھ) ریاستوں میں مستفیدین کی فہرست سرفہرست ہے۔ تقریباً 40 فیصد مستفیدین کا تعلق درج فہرست ذاتوں ؍ قبائل زمرے سے ہے۔ پی ایم یو وائی کے نفاذ کو عالمی پیمانے پر مختلف فورموں میں سراہا گیا۔