17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عظیم فنکارہ شری دیوی نےبھارت کے48ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں بھارتی پینورما کا افتتاح کیا

Urdu News

 نئی دہلی، عظیم فنکاری شری دیوی نے ، جو اس سال بھارتی فلمی صنعت میں 50سال مکمل کررہی ہیں،  بھارت کے 48ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں بھارتی پینورما سیکشن کا افتتاح کیا۔

21نومبر کو ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں سامعین کو اِفّی کے ذریعے کئے گئے باضابطہ انتخاب سے متعارف کرایا گیا، جس میں 26 فیصد فلمیں اور 16 غیر فیچر فلمیں بھارتی پینورما2017 کے زمرے میں دکھائی جائیں گی۔

شری دیوی نے، جو فلمی میلے کی افتتاحی تقریب میں بھی موجود تھیں، معروف اور نئے فلم سازوں کی عزت افزائی کی اور انہیں بھارتی پینورما 2017 میں شرکت کے سرٹیفکٹ پیش کئے۔

فیسٹول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شری دیوی نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں بھاتی پینورما کی افتتاحی تقریب میں آپ کے ساتھ ہوں۔ یہ بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے کا سب سے ولولہ انگیز حصہ ہے۔ بھارتی پینورما 2017 میں مختلف خطوں کی  الگ الگ زبانوں میں مخصوص فیچر اور غیر فیچر فلمیں شامل ہیں۔بھارتی پینورما کی فلموں کو معزز جیوری نے منتخب کیا ہے۔ پچھلے 50 برسوں میں مختلف صنعتوں میں کام کرنے کے بعد یہ سیگمنٹ میرے لئے سب سے زیادہ ولولہ انگیز ہے۔ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میں بھاتی پینورما 2017 کے باضابطہ آغاز کا اعلان کررہی ہوں۔

افّی کے فیسٹول ڈائریکٹر سنیت ٹنڈن نے کہا کہ یہ یقینا بہت خوشی کی بات ہے کہ بھارتی پینورما کی تقریب میں ہم آپ سب کے ساتھ ہیں۔ یہ افّی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور اس کا مقصد ایسی فیچر اور غیر فیچر فلموں کا انتخاب کرنا ہے جو سنیما اور جمالیات کی شاندار صلاحیتوں کو  بھارت اور بیرون ملکوں میں  فروغ دیتی ہیں اور دوسروں کے ساتھ باہمی ثقافتی تبادلوں کے پروگرام کو فروغ دیتی ہیں۔ برسوں سے بھارتی پینورما بہترین سنیما سے منسلک ہونے پر فخر کرتا ہے اور ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہوتا ہے کہ یہ سال بھی اس خصوصیت سے مستثنیٰ نہیں ہوگا۔

افّی کا 48واں ایڈیشن 20 سے 28 نومبر 2017 کے درمیان ساحلی ریاست گوا میں منعقد ہورہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More