Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عوامی نمائندگان اور عوام کے مابین لگاتار ربط و ضبط ترقی کے لیے لازمی ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب  ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگان اور عوام کے مابین مسلسل مواصلاتی رابطہ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے ازحد اہمیت کا حامل ہے۔ موصوف پارلیمانی امور اور اعداد و شمار نیز پروگراموں کے نفاذ کے وزیر مملکت جناب وجے گوئل کی تصنیف کردہ کتاب ‘ بیباک بات’ کا اجراء کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔

نائب صدر جمہوریہ  ہندنے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ  کا اپنے کام کاج اور نظریات کے متعلق کتابوں کے توسط سے اظہار مسلسلس مواصلاتی رابطے کا ایک صحت مند طریقہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اراکین کو  مثبت یا تعمیری گفت و شنید کا جمہوری طریقہ  کاراپنانا چاہئے۔ ہمیں اپنے ملک کے عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہونا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے اراکین کے ذریعے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ ڈالنےکے موجودہ رجحان کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ترقیاتی سرگرمیوں کے راستے میں رکاوٹ پیدا  ہوتی ہے۔ حکومت کو تجویز پیش کرنی چاہئے، حزب اختلاف کو اس سے اختلاف کرنا چاہئے اور آخر میں ایوان کو اسے پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ کاشتکار برادری ہمارے ملک میں کافی پریشانیوں کا سامنا کررہی ہے اور ہمیں ایسے اقدمات کرنے چاہئیں جن سے کاشتکاری کا پیشہ ہمہ گیر اور منفعت بخش شکل لے سکے۔  انھوں نے مزید کہا کہ اندرون ملک خوراک سلامتی کا انتظام ایک اہم پہلو ہے او ر ہمیں اس پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی یہ ہماری ذمہ داری  ہے کہ ہم سماج کے نادار طبقے کو تغذیہ بخش خوراک فراہم کرائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More