26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عوام کے مسائل کو سمجھنے کے لیے طلبا کو دیہی علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئیدہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تعلیمی اداروں سے طلبا کو دیہی علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ وہ دیہی علاقوں کے مکینوں کو درپیش مسائل کو براہ راست سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو سمجھنے سے وہ ان کے مسائل کے اختراعی حل تلاش کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات اتراکھنڈ کے دہرادون میں آئی سی ایف اے آئی یونیورسٹی کے جلسہ برائے تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اتراکھنڈ کے گورنر جناب کرشن کانت پال، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب تریویندر سنگھ راوت اور دیگر شخصیات اس موقعے پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے طالب علموں سے سماجی سرگرمیوں جیسے سوچھ بھارت میں حصہ لینے اور قومی نظریہ تیار کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے طلبا سے سماجی بیداری پیدا کرنے کے لیے بھی کہا۔ انہوں نے قوم پرستی کو غریب ترین، اداس اور مظلوم افراد کی خدمت کرنا قرار دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک ہے۔ ملک اور نوجوانوں کے لیے بہت مواقع ہوں گے اور ہندوستان کو جغرافیائی صلاحیت کا بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ علم سب سے اہم عنصر ہے جس کی مدد سے ہم نوجوان آبادی کو قومی دولت میں منتقل کر سکتے ہیں۔ اگر ہمارے ملک کی نوجوان نسل بااختیار بن جاتی ہے تو اس سے بہت ہی مضبوط اور تعمیری ورک فورس عمل میں آئے گی جس سے عالمی درجہ حرارت ، شہری افراد کی منتقلی، پانی کی کمی، آلودہ ہوا اور کفایتی ٹرانسپورٹ جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔

اخلاقی زوال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوں نے طالب علموں سے ایکسلینس حاصل کرنے کی اپیل کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More