نئی دہلی، 2 مارچ، 8 مارچ 2017 کو بین الاقوامی یوم خواتین کی تیاریوں کے لئے قدم بڑھاتے ہوئے عورتوں اور بچوں کی وزارت نے سوشل میڈیا کی ایک مہم ’’وی آر ایکول‘‘ (ہم برابر ہیں) شروع کی ہے، جس کا مقصد صنفی تفریق کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے۔ یہ مہم اس بین الاقوامی یوم خواتین کے جشن کے ساتھ مکمل ہوگی جس میں قابل قدر ناری شکتی ایوارڈ کی تقریب بھی شامل ہوگی جس تقریب میں صدر جمہوریہ ہند عورتوں کو بااختیار بنانے میں امتیازی خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو اعزاز عطا کریں گے۔
’’ہم برابر ہیں‘‘ مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ اس میں نامور شخصیات جیسے فلم اداکار امیتابھ بچن اور دیا مرزا، معروف خاتون مکے باز میری کوم اور سنگرام سنگھ اور اسرو کے سائنسداں محترمہ کے تھین موزی سیلوی، محترمہ سباویریئر اور محترمہ مینال روہت جیسی شخصیات شریک ہیں۔
محترمہ وسو پرملانی، جو معروف کامیڈین، موسیقار اور ناری شکتی ایوارڈ یافتہ ہیں، نے بھی اس مہم میں صنفی مساوات کے موضوع پر ایک دلنواز موسیقی ویڈیو تیار کرکے ہاتھ بٹایا ہے۔ دیگر متعدد ادارے مثلاً چینگ آرگ، بریک تھرو، گرلزکاؤنٹ،فیس بک# ہنڈریڈ ویمن اچیورس نے وزارت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر مہم کے اس پیغام کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون دیا ہے۔
وزارت نے صنفی تفریق اور مساویانہ برتاؤ کی ضرورت کو نمایاں کرنے کے لئے عوام الناس کی آرا پر مشتمل ایک فکرانگیز مختصر ویڈیو بھی تیار کیا ہے۔ یہ تمام تر تفصیلات اور چیزیں وزیر موصوفہ کے سوشل میڈیا ویب سائٹ درج ذیل پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
11 comments