19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عورتوں کے خلاف جرائم کے واقعات

Urdu News

نئی دہلی، عورتوں اور بچوں  کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ  داخلی امور کی وزارت  میں جرائم  کے ریکارڈ کے قومی بیورو    کی طرف سے موصول   اطلاع کے مطابق  15- 2014  اور 2016 کے دوران ملک میں  عورتوں کے خلاف درج کئے گئے  جرائم کی   کل تعداد  بالترتیب  3,39,457, 329,243 اور 3,38,954 اتنی تھی۔  2014 کے  مقابلے  2015 میں  عورتوں کے خلاف جرائم میں 3.0 فی صد کی کمی   آئی اور 2015 کے مقابلے 2016 میں  عورتوں کے خلاف جرائم میں   2.9 فی صد کا اضافہ    ہوا۔

 انہوں نے بتایا کہ   نربھیا فنڈ کے تحت   افسروں کی بااختیار کمیٹی   ان پروجیکٹوں اور اسکیموں کا جائزہ لیتی ہے  جو  وقتاً فوقتاً نربھیا فنڈ کے تحت  مختلف وزارتوں   /محکموں  اور ریاستوں  /مرکزکے زیر انتظام  علاقوں   سے وصول ہوئے ہیں۔     مختلف  پروجیکٹس نفاذ کے   مختلف مرحلوں میں ہیں اور  بااختیار کمیٹی کی جانب سے ان کی  وقتاً فوقتاً نگرانی کی جاتی ہے اور ان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ریلوے کی وزات بھی 500 کروڑ روپے کے لئے نومبر 2016 میں بااختیار کمیٹی کے ذریعہ توثیق اور سفارش کردہ   مربوط ایمرجنسی  ریسپانس سسٹم    نام کے  پروجیکٹ کو نافذ کررہی ہے  ۔ا س رقم میں سے 150 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کردئے گئے ہیں۔

محفوظ شہر  پروجیکٹ کے تحت   عورتوں اور بچوں کی  ترقی کی وزارت نے حال ہی میں  8 بڑے شہروں دہلی، ممبئی ، احمد آباد، کولکتہ، بنگلورو، حیدرآباد، لکھنؤ اور چنئی کے لئے نربھیا فنڈ کے تحت  2919.55 کروڑ روپے   مالیت کے   پروجیکٹوں کی توثیق کی ہے  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More