نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عیدالضحٰی کے موقعے پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘عیدالضحٰی کے موقعے پر میں تمام ہم وطنوں، خصوصی طور پر ہندوستان اور بیرون ممالک میں رہنے والے اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
عیدالضحٰی، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کی علامت ہے،ہمیں ان آفاقی قدروں جو ہماری گنگا جمنی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں ، پر عمل کی پابندی کرنی چاہیے’’۔