28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عیدالضحٰی کے موقعے پر نائب صدر جمہوریہ نے عوام کو مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عیدالضحٰی کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تہوار عقیدت ، یقین اور قربانی کا تہوار ہے اور بھائی چارے، ہمدردی اور اتحاد کے جذبے کی تحریک دیتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

‘‘میں عیدالضحٰی کے مبارک موقعے پر اپنے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عیدلضحٰی قربانی کا تہوار ہے جو ہندوستان میں اور پوری دنیا میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار عقیدت ، یقین اور قربانی کی صفات کا تہوار ہے اور بھائی چارے، ہمدردی اور اتحاد کے جذبات کو تحریک دیتا ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ تہوار کشادہ دلی کے جذبے کو مستحکم کرے گا اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔

عیدالضحٰی کے نیک خیالات ہماری زندگی میں امن اور ہم آہنگی لائیں اور ہمارے ملک میں خوشحالی لائیں’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More