27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غریب سے غریب لوگوں تک فلاحی اسکیموں کے فائدے پہنچانے کو یقینی بنایا جائے : وزیر داخلہ

Urdu News

نئی دہلی، جموں و کشمیرکی  ریاست  کے اپنے پہلے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ریاست میں سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے افسروں کے ساتھ  متعدد میٹنگیں کیں  اور  امر ناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ریاست میں  اچھی حکمرانی   فراہم کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے  ریاست میں   پنچایتوں کے  موجودہ کام کاج    کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے ریاست کے سرپنچوں کے ایک نمائندہ گروپ کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔  اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر پولیس کے شہید انسپکٹر ارشد خان کے گھر بھی گئے ۔

          سری نگر میں  میٹنگوں میں  گورنر  ، مرکزی داخلہ سکریٹری  ، سبھی چاروں مشیروں  ،  چیف سکریٹری اور ریاست  اور مرکزی حکومت کے   سینئر افسروں کے علاوہ ، سکیورٹی ایجنسیوں اور مسلح افواج کے افسروں نے شرکت کی ۔

          ترقیاتی پروگراموں کے  جائزے میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی   ۔  جائزہ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے عوام کی معاشی حالت سدھارنے کے ساتھ  دیگر  مسائل پر بھی  غور و خوض ہوا ۔  جموں و کشمیر کے عوام کو روز گار فراہم کرنے ، انہیں گزر بسر کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ، سماجی سکیورٹی اسکیموں کے فائدے   فراہم کرنے اور اُن کی آمدنی بڑھانے   کے سلسلے میں بھی  تبادلۂ  خیال ہوا ۔ جائزہ میٹنگ میں دوسری باتوں کے علاوہ ، اچھی حکمرانی ، ترقی کی رفتار کو بڑھانے ، پنچایت اور میونسپل نظام کو مستحکم کرنے ، وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کو تیزی سے نافذ کرنے  ، سبھی طبقوں کے لئے جامع ترقی   ، روز گار پیدا کرنے اور نو جوانوں تک پہنچنے پر خصوصی توجہ کےساتھ متوازن  علاقائی ترقی  کے معاملے بھی زیر غور آئے ۔

          مرکزی وزیر داخلہ   کی  توجہ  ، خاص طور پر اس بات پر تھی کہ  اس بات کو یقینی بنایا  جائے کہ ترقی اور نشو و نما کے فائدے غریب سے غریب لوگوں تک پہنچیں ۔ انہوں نے ریاستی سرکار سے کہا کہ وہ  ترقیاتی اسکیموں کے بہتر اور موثر نفاذ پر توجہ دے تاکہ  بدعنوانی   کو ختم کیا جا سکے اور  شہری فائدے حاصل کر سکیں ۔

          امر ناتھ یاترا کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کی توجہ  یاترا  کا خوش اسلوبی سے انعقاد   پر تھی ۔  جائزہ میٹنگ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی تیاریوں پر  توجہ  دی گئی ۔ جائزے میں   یاتراکے خوش اسلوبی سے  انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی  اور دیگر انتظامات  پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔

          سکیورٹی جائزے میں ، سکیورٹی ایجنسیوں نے ریاست میں  سکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی جانکاری دی ۔  انہوں نے   دہشت گردی کو قابو میں رکھنے کے سلسلے میں پچھلے ایک سال کی کوششوں کے نتائج کی جانکاری  بھی دی  اور سکیورٹی کی صورت  حال کی بہتری  کا بھی ذکر کیا گیا اور اس کی تعریف کی گئی ۔ جائزے میں اس بات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا کہ ریاست میں   امن کو بحال کرنے کے لئے   مزید سدھار  کے لئے  اور کیا کیا جا سکتا ہے ۔

          شری امرناتھ جی یاترا کے لئے تیاریوں  کے جائزے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ  پوری طرح الرٹ رہیں اور سبھی احتیاطی اقدامات کریں تاکہ تشدد سے پاک یاترا کو یقینی بنایا جا سکے ۔

          یاترا کے  کامیاب انعقاد میں ریاست کے عوام  کے مکمل تعاون کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے   ہر ممکن انتظامات کے سلسلے میں  اپنے عزم کو دوہرایا ۔

          ریاست میں موجودہ  سکیورٹی منظر نامے پر تفصیلی جانکاری دینے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ نے  سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق تمام پیمانوں میں خاطر خواہ بہتری کی تعریف کرتے ہوئے  ہدایت دی کہ  دہشت گردی اور دہشت گردوں کے تئیں    بالکل برداشت نہ کرنے کے  عزم  کو برقرار رکھا جانا چاہیئے ۔   دہشت گردی  کو مالی امداد فراہم کرنے کے خلاف سخت کارروائی کو مسلسل  جاری رکھا جانا چاہیئے اور قانون کے راج کو نافذ کیا جانا چاہیئے ۔

          مرکزی وزیر داخلہ   جموں و کشمیر پولیس کے شہید انسپکٹر   مرحوم ارشد خان    کے گھر بھی گئے   ، جہاں انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔  انہوں نے ریاستی حکومت میں  ، اُن کی بیوہ کو  روز گار کے لئے ایک اپائنمنٹ لیٹر بھی سونپا ۔

          مرکزی وزیر داخلہ نے  دہشت گردی اور ملی ٹینسی سے نمٹنے میں  جموں و کشمیر پولیس کے کام کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ ریاستی سرکار  کو ہر سال  ایک مناسب ڈھنگ سے   بہادر شہید پولیس والوں   کی یاد گار ،  اُن کے آبائی قصبوں اور گاؤوں میں  بنائے جانے کو یقینی بنائے  اور اہم  پبلک مقامات   شہید  پولیس والوں کے نام پر   رکھے جائیں ۔

          مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ  وہ وقتاً فوقتاً کئی محاذوں پر  ریاست کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More