نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دلی پولیس نے خبر دی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں اس کا رول سوک ایجنسیوں کو اطلاع دینے تک محدود ہے۔ جب کبھی کسی غیر قانونی تعمیرات کا عمل انہیں ہوتا ہے تو وہ سوک ایجنسیوں کو مطلع کرتی ہے۔ 2015، 2016، 2017 اور 2018 ( 28 فروری 2018 تک) قومی راجدھانی خطہ (این سی ٹی) دہلی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بالترتیب 14982، 13219، 12210 اور 2444 اطلاعات دہلی پولیس کو ملی جنہیں اس نے متعلقہ سوک ایجنسیوں کے پاس بھیج دیا۔ ان میں سے 2015، 2016، 2017 اور 2018 (15 مارچ 2015 تک) بالترتیب 104، 105، 106 اور 19 اطلاعات صدر بازار پولیس تھانے کے علاقے سے موصول ہوئیں۔ مزید یہ کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) قانون کی دفعہ 344 (2) کے تحت میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) سے نوٹس موصول ہونے پر دہلی پولیس تعمیرات کو روکنے اور تعمیراتی میٹریل کو ضبط کرنے کام کرتی ہے۔
بلڈر مافیا اور پولیس افسروں کے درمیان گزشتہ 3 برسوں اور رواں سال میں (28 فروری 2018 تک) ساز باز کا کوئی معاملہ دہلی پولیس کے علم میں نہیں آیا ہے۔گزشتہ تین برسوں اور رواں سال (28 فروری 2018 تک) دہلی پولیس کے خلاف کارروائی نہ کرنے / غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے سے متعلق الزامات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
سال |
محکمہ جاتی جانچ |
وجہ بتاؤ نوٹس |
مذمت |
وضاحت |
انتباہ |
2015 |
01 |
28 |
13 |
56 |
– |
2016 |
05 |
13 |
02 |
07 |
06 |
2017 |
– |
29 |
01 |
15 |
– |
2018 (28 فروری 2018 تک) |
– |
– |
– |
– |
– |
دہلی پولیس نے خبر دی ہے کہ پی ایس صدر بازار میں تعینات اہلکاروں سمیت دہلی پولیس کے اہلکاروں کا تبادلہ / پوسٹنگ اسٹینڈنگ آڈر نمبر 289/10 کے التزامات کے مطابق کی جاتی ہے۔