Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غیر ملکی بینک کی بھارتی برانچ کو بھارتی ذیلی کمپنی میں بدلنے کے لئے آمدنی ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 115 جے جی (1) کے تحت مجوزہ مسودہ کا نوٹی فکیشن شراکت داروں سے 30 نومبر 2017 تک آرا اور تبصرے مطلوب ہیں

Urdu News

نئی دہلی، ئننس ایکٹ 2012، ایک نئے باب کے طور پر یعنی  XII  بی بی کے تحت شامل کیا گیا ہے جو  آمدنی ٹیکس ایکٹ  1961 کی دفعہ 115 جے جی پر مشتمل ہے۔ یہ ایکٹ کسی غیر ملکی بینک کی بھارتی برانچ کو ذیلی کمپنی میں بدلنے سے متعلق خصوصی تجاویز کا حامل ہے۔ اس ایکٹ کی دفعہ 115 جے جی، منجملہ دیگر چیزوں کے، یہ انتظام بھی کرتی ہے کہ اگر کسی غیر ملکی بینک کی بھارتی برانچ مرکزی حکومت کی جانب سے مشتہر کردہ شرائط کے پیمانے پر پوری اترتی ہے، تو اس صورت میں اس کمپنی کی شکل بدلنے سے ، اس پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور غیر تطبیق شدہ ٹوٹ پھوٹ اور گھساؤ سے متعلق تجاویز یا تو ملتوی کردی جائیں گی یا انہیں دیگر خساروں کی مد میں ڈال دیا جائے گا۔اس سلسلے میں جو آمدنی تصور کی جائے گی اور اس پر جو ٹیکس عائد ہوگا، جن کا تعلق چند کمپنیوں سے ہوگا اور غیر ملکی کمپنی کے معاملے میں آمدنی کا تعین اور بھارتی ذیلی کمپنی کی شرط اس ترمیم کی صورت میں نافذ العمل ہوگی۔ اس میں کچھ مستثنیات بھی ہوں گے جو وقتاً فوقتاً مشتہر بھی کئے جائیں گے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے بھارت میں غیر ملکی بینکوں کے زیر ملکیت ذیلی کمپنیوں کے سلسلے میں کلی ملکیت والی ذیلی کمپنیوں کے قیام کی اسکیم، 6 نومبر 2013 کو مشتہر کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت منجملہ دیگر باتوں کے یہ تجویز بھی شامل ہے کہ ڈبلیو او ایس میں غیر ملکی بینکوں کے سلسلے میں موجودہ برانچوں کی تبدیلی کا طریقہ  کار کیا ہوگا۔ غیر ملکی بینک کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ بھارت میں ایک ڈبلیو او ایس قائم کرے اور بھارتی برانچ اس ڈبلیو او ایس کے ساتھ انضمام کی اسکیم کے مطابق ضم ہوجائے گی جس کی منظوری غیر ملکی بینکوں کے شراکت دار اور ڈبلیو او ایس کے ذریعہ حاصل ہوگی جو آر بی آئی کی منظوری کے تابع ہوگی۔

مذکورہ شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایکٹ  دفعہ 115 جے جی (1) کے تحت ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جائے جس میں تبدیلی سے متعلق شرائط اور ساتھ ہی ساتھ ترمیمات، مستثنیات کا بھی ذکر ہو، جو ایکٹ کی کچھ تجاویز کے مطابق  تبدیلی کی شکل میں نافذ العمل ہوں گی۔ اس معاملے میں وسیع تر مشاورت کے لئے مجوزہ نوٹی فکیشن کا مسودہ ویب درج ذیل پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔  www.incometaxindia.gov.in۔ شراکت داروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس مسودہ نوٹی فکیشن کے سلسلے میں اپنی آرا اور تبصرے 30 نومبر 2017 تک درج ذیل ای۔ میل ایڈریس پر ارسال کریں۔ dirtpl2@nic.in.  ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More