17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ 10.2 فیصد کااضافہ

Urdu News

نئی دلّی: وزارت سیاحت ہندوستان میں سیاحوں کی آمد کے ذریعہ ہونے والی غیر ملکی غیر زر مبادلہ کی آمدنی کے ماہانہ تخمینے بہ لحاظ روپیہ اور بہ لحاظ ڈالر ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ گزشتہ برس کے توازن ادائیگی کے ٹریول ہیڈ کی بنیاد پر جاری کرتا ہے ۔
اپریل ، 2018 کے لئے بھارت میں سیاحت سے ہونے والی غیر ملکی زر مبادلہ کی آمدنی کا تخمینہ بہ لحاظ روپیہ اس طرح ہے :۔
گزشتہ برس اپریل ، 2017 کی14260 کروڑ روپئے کے مقابلے میں اپریل ،2018 کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کی آمدنی 15713 کروڑ روپئے ہے ، جو کہ 10.2 فیصد اضافے کا مظہر ہے ۔جنوری ، 2018 کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ سے ہونے والی آمدنی 68,629 کروڑ روپئے ہے جو کہ 14.2 فیصد اضافے کا مظہر ہے جبکہ جنوری ، 2017 میں یہ آمدنی 60,079 کروڑ روپئے تھی ۔
اپریل ، 2018کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ سے ہونے والی آمدنی بہ لحاظ امریکی ڈالر 2.393 بلین ڈالر تھی جبکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ اپریل2017 کے دوران یہ آمدنی 2.221 بلین امریکی ڈالر تھی جو کہ 8.2 فیصد اضافے کا مظہر ہے ۔
جنوری ۔اپریل ، 2018 کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ سے ہونے والی آمدنی 17.4 فیصد اضافے کے ساتھ 10.621 بلین امریکی ڈالر تھی جو کہ گزشتہ سال کے جنوری ۔اپریل 2017 کے دوران میں 9.044 بلین امریکی ڈالر تھی جو کہ جنوری ۔اپریل ، 2016 کے مقابلے میں 17.5 فیصد اضافے کی مظہر تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More