12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فائدے کی منتقلی میں مدد کی غرض سے ایس ایم تفصیلات اپلوڈ کرنے کے واسطے پی ایم کسان پورٹل (http://pmkisan.nic.in) کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا بھی آغاز کیا گیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے  پردھان منتری کسان سمان ندی (پی ایم کسان) کے مؤثر اور تیزی سے نفاذ میں تمام ریاستوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے وہاں کے وزرائے اعلیٰ کو خط تحریر کیا ہے تاکہ کسانوں کو مستحق فائدے تیزی سے منتقل کئے جا سکیں۔

وزرائے اعلیٰ کو اپنے خط میں زراعت کے مرکزی وزیر نے لکھا ہے کہ اس اسکیم کے تحت ریاستی سرکاروں کے ذریعے مجاز چھوٹے  کسان کنبوں کا انتخاب کیا جانا ہے اور بینک کھاتوں جیسی ضروری تفصیلات آن لائن پورٹل پر فراہم  کی جائیں گی تاکہ  اہل کنبوں کو فائدوں کی پہلی قسط منتقل کی جا سکے۔

اسکیمکے نفاذ کے لئے ریاستیں  گاؤوں میں اہل فائدہ اٹھانے والے زمین رکھنے والے کسان کے کنبوں کے اعداد و شمار تیار کریں گی، جس میں ان کے نام ، عمر ، جنس، زمرہ،  (ایس سی-ایس ٹی)، آدھار نمبر، اگر آدھار نمبر جاری نہیں کیا گیا ہے، تو ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر آئی ڈی کارڈ، این آر ای جی اے جاب کارڈ یا کوئی دوسرا شناختی دستاویز ، جو مرکز، ریاست یا مرکز کے زیر انتظام سرکار یا ان کی اتھارٹیز کی طرف سے جاری کیا گیا ہو،  جیسی شناخت کے مقاصد  کے لئے دیگر کسی دستاویز کے ساتھ آدھار انرولمنٹ نمبر وغیرہ  شامل ہوں گے، حالانکہ موبائل نمبر لازمی نہیں ہے، لیکن یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب بھی یہ دستیاب ہوگا، اسے حاصل کیا جا سکتا ہے تاکہ فائدے کی منتقلی سے متعلق معلومات کے بارے میں مطلع کیا جا سکے۔

جناب سنگھ نے بتایا کہ فائدے کی منتقلی میں مدد کے لئے ملک میں   دستیاب مربوط پلیٹ فارم تیار کرنے کے لئے پی ایم کسان پورٹل کے نام سے ایک پلیٹ فارم (http://pmkisan.nic.in)بھی لانچ کیا گیا ہے، یہ  پلیٹ فارم ایک یکساں ڈھانچے ے میں سنگل ویب پورٹل پر ایس ایم ایف تفصیلات اپلوڈ کرنے کے لئے  شروع کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More