نئیدہلی: سڑک ٹرانسپورٹ ،شاہراہوں ،جہاز رانی اور کیمیکل وفرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دستیاب اعدادوشمار شاہد ہیں کہ فارما سیکٹر کے کاروبار اور برآمدات نیز دواؤں کی منظوریوں میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ ہندوستان کے سبھی شہریوں کی صحت کی سلامتی کو یقینی بنانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تصورات پر عمل آوری کرتے ہوئے کیمیکل وفرٹیلائزر کی وزارت سبھی کو کفایتی قیمتوں پر معیاری دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں ۔
اس پس منظر میں جناب منڈاویہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد فارما کے شعبے کی نمو انتہائی مثبت رہی ہے ۔ درج ذیل حقائق اس امر کی بین شہادت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس کے نفاذ سے قبل فارما کے شعبے کے سالانہ کاروبار کی مالیت ( 31 مئی 2017) کو ایک لاکھ 14 ہزار 231 کروڑروپے تھی ۔جبکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد 31 مئی 2018 کو فارما کے شعبے کے سالانہ کاروبار کی مالیت ایک لاکھ 31 ہزار 312 کروڑڑوپے ہوگئی، جو جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل کے سرمائے سے 6فیصد زائد ہے ۔
سال 17-2016 میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل فارما شعبے کی برآمدات کی مالیت دو لاکھ 75 ہزار 852 کروڑروپے تھی ۔ جو گڈس اینڈ سروسز ٹیکس کے نفاذ کے بعد تین لاکھ تین ہزار 526 کروڑ روپے ہوگئی جو جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل کے کاروبار کی مالیت سے دس فیصد زائد ہے۔