نئی دہلی، فارسن سروس کے اتاشیوں کا دورہ دو سال بعد ہوتا ہے اور ان فارن سروس اتاشیوں کا تعلق نئی دہلی میں متعین دوست ملکوں کے سفارت خانوں میں کام کرنے والے اتاشیوں سے ہوتا ہے۔ اس کا مقصد ان اتاشیوں کو بھارت کی فوج بحریہ اور فضائیہ کے کام کاج سے واقف کرانے کے لئے فوج کی تینوں شاخوں کا دو- دو دن کا دورہ کرانا ہے۔ اس سال کا دورہ 24 سے 29 نومبر 2019 تک ہوا۔ بحریہ کے دورے کے سلسلے میں یہ لوگ بھارت کے مشرقی حصے وزاگ گئے۔ فضائیہ کے دورے کے سلسلے میں تیز پور اور آخر میں فوج کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے دنجان کے دورے پر گئے۔ فوج کے دورے کے سلسلے میں جانے والا وفد 26 ملکوں کے 29 افسران پر مشتمل تھا ، جس نے 28 نومبر 2019 کو داؤ ڈویژن کا دورہ کیا۔
وفد کی آمد پر اس کا استقبال ڈی اے او ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کیا اور وفد کو متعلقہ جانکاری فراہم کی۔ اس کے بعد یہ وفد وار میموریل اور قومی میوزیم گیا ۔ وفد نے آسام اور اروناچل پردیش کے ثقافتی پروگرام بھی دیکھے۔ وفد کے اعزاز میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آسام کی کلچرل گوناگونیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔
فارن آفس کے ان افسران نے بھارت کی درخشاں تاریخ ، کلچر اور حیاتیاتی تنوع کی تعریف کی اور ان چیزوں کو برقرار رکھنے میں بھارتی فوج کی کوششوں کو سراہا۔