12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فاسٹیگ کے استعمال میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

Urdu News

نئی  دہلی۔ اس سال 15دسمبر سے فاسٹیگ کے ذریعے الیکٹرانک ٹال کلیکشن پر عملدرآمد کے نتیجے میں فاسٹیگ کی فروخت  میں  خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 1.15 کروڑ  سے زیادہ فاسٹیگ پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں  اور اس کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ فاسٹیگ کے ذریعے  تمام قومی شاہراہوں پر ٹال پلازہ سے  آپ بہت تیزی کے ساتھ اپنی گاڑی میں گزر سکتے ہیں۔  یہ سلسلہ  شاہراہوں پر تیز رفتاری اور  آسانی کے ساتھ  ٹال ادا کرنے  میں بہت کارآمد ثابت ہوا ہے اور صحیح معنی میں ڈیجیٹل انڈیا کی ایک علامت ہے۔

 فیلڈ افسروں اور صدر دفتر کی سطح پر اس کام کا جائزہ لینے والوں کی  مسلسل کوششوں سے  جس کامقصد تمام متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے ، این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کے ٹال پلازہ پر  فاسٹیگ کے ذریعے  لین دین میں  روزانہ ایک نیا سنگ میل قائم کررہا ہے۔ لین دین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے  الیکٹرانک ٹال کلیکشن  کا یومیہ لین دین  52 کروڑ روپئے کے نشان سے  آگے نکل گیا ہے۔

فاسٹیگ  نے جس کا استعمال بہت آسان ہے، قومی شاہراہوں پر سے  گزرنے والوں کے ذہنوں پر بہت اچھا اثر ڈالا ہے اور  ٹال پلازہ پر  ان کی پریشانیوں کو کم کرنے  اور ٹریفک کی آمدورفت کو  آسانی کے ساتھ یقینی بنانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔  فاسٹیگ کے  ریچارج  کو آسان بنانے کی خاطر بھارت سرکار نے حال ہی میں ریچارج کے دوسرے طریقوں میں  بھیم یوپی آئی کو بھی شامل کیا ہے۔  اس سے  یوپی آئی میں رجسٹرڈ  کسی بھی بینک کے ذریعے  فاسٹیگ کا ریچارج کرانا آسان ہوگیا ہے۔

فاسٹیگ پر عمل درآمد موٹر گاڑی والوں کو قومی شاہراہوں پر  آمدورفت کو آسان بنانے کی جانب ایک قد م ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More