17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فرانسیسی شہری کو لیہہ سے لایا گیا

Urdu News

نئی دلّی: بریسن فلورنس ا ور ان کے شوہر کرسٹوفے سڑک کے راستے موٹر سائیکل کے ذریعہ لیہہ جا رہے تھے جہاں ایک سڑک حادثے میں 50 سالہ فرانسیسی شہری خاتون بری طرح زخمی ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر ایک قریبی اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد انہیں لیہہ کے ایس این ایم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا ۔ ان کی حالت نازک تھی ۔ البتہ کرسٹوفے کو معمولی چوٹیں آئی تھیں ۔
نئی دلی میں فرانسیسی سفارت خانے نے درخواست کی کہ مریضہ کو وہاں سے فوری طور پر چنڈی گڑھ یا دلی لایا جائے ۔ اس کے مطابق سی ۔ 17 گلوب ماسٹر طیارے کو مریض کو لانے کے لئے تیار کیا گیا جس میں ایک موبائل آئی سی یو بھی موجود ہے ، اور اس میں راستے میں دیکھ بھال کے لئے طبی عملہ بھی موجود ہوتا ہے ۔بد قسمتی سے 16 اگست ، 2018 کو دو پہر تک لیہہ میں موسم کی وجہ سے طیارے کو وہاں اترنے کی اجازت نہیں ملی ۔
البتہ آج صبح سی ۔ 17 طیارہ چنڈی گڑھ سے پرواز کر کے لیہہ میں اترا جس میں مریض کو منتقل کرنے کا یونٹ بھی موجود ہے اور اس میں فلورنس کو منتقل کر دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ایک سی 130 ہرکیولس طیارہ بھی ہنڈن سے لیہہ پہنچا ہے اور اس نے مریضہ اور ان کے شوہر کے ساتھ واپسی کی اڑان بھری ہے ۔ مریضہ کو وہاں سے لانے کا کام صبح 9 بج کر 25 منٹ پر پورا ہو گیا جب سی 130 طیارہ پالم ہوائی اڈے پر اتر گیا ۔ انہیں نئی دلّی کے ایک اسپیشلائزڈ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More