20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فرانس کے یوروپی اور خارجی امور کے وزیر کی، وزیر اعظم سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، فرانس کے یوروپی اور خارجی امور کے وزیر جناب جان ایف لودریان  نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم نے فرانس میں حال ہی میں اسٹراسبرگ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا شکار ہونے والوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت وزیر موصوف کو پیش کی اور کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف نبردآزمائی میں فرانس کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے مارچ 2018 میں صدر مارکون کے سرکاری دورے کا والہانہ انداز میں ذکر کیا۔ ساتھ ہی ساتھ ارجنٹینا میں جی-20 سربراہ ملاقات کے شانہ بشانہ اپنی حالیہ گفت وشنید کا بھی حوالہ دیا۔

جناب جان ایف لودریان نے وزیر اعظم کو باہمی تعلقات اور علاقائی نیز عالمی موضوعات پر فرانس کے تناظر سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دفاع، خلائی امور، انسداد دہشت گردی، بحری سلامتی اور شہری نیوکلیائی تعاون سمیت تمام دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More