نئی دہلی، سیاحت کی وزارت بیورو آف امیگریشن (بی او آئی) سے موصولہ اعدادو شمار کی بنیاد پر غیر ملکی سیاحوں اور ای-سیاحتی ویزا پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں سے متعلق ملک وار ، بندرگاہ وار ماہانہ تخمینہ تیار کرتی ہے۔
فروری 2018ءکے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے)اور ای-سیاحتی ویزے پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں سے متعلق اعدادو شمار کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
غیرملکی سیاحوں کی آمد(ایف ٹی اے):
- فروری 2018ء میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد 10.53 لاکھ رہی، جبکہ فروری 2017ء میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد 9.56 لاکھ اور فروری 2016ء میں 8.49لاکھ رہی تھی۔
- فروری 2017ءکے مقابلے فروری 2018ء میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 10.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ فروری 2016ء کے مقابلے فروری 2017ء میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
- جنوری سے فروری 2018ء کے دوران 21.19 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہوئی، جو کہ جنوری سے فروری 2017ء کے دوران 19.40 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے مقابلے 9.2 فیصد زیادہ ہے، جبکہ جنوری سے فروری2016ء کے مقابلے جنوری سے فروری 2017ء میں 14.6 فیصد کا اضافہ ہواتھا۔
- فروری 2018ء میں جن 15 ملکوں سے سب سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کی بھارت آمد ہوئی ان میں سب سے زیادہ فیصد بنگلہ دیش (18.28 فیصد) رہا۔ اس کے بعد امریکا(12.40فیصد) ، برطانیہ(11.75فیصد)، کنیڈا(4.36 فیصد)، روسی فیڈریشن (4.20فیصد)، فرانس(3.24فیصد)، ملیشیا(3.14فیصد) ،جرمنی(3.04فیصد)، سری لنکا( 2.89 فیصد)، آسٹریلیا (2.65فیصد)، چین(2.33 فیصد)، جاپان(2.09فیصد) ، تھائی لینڈ (1.92 فیصد)، افغانستان (1.65 فیصد) اور نیپال (1.41فیصد) کا نمبر رہا ۔
- فروری 2018ء کے دوران بھارت آنے والے غیر ملکی سیاح، جن پندرہ پورٹوں پر سب سے زیادہ آئے ، ان میں سب سے بڑی تعداد دہلی ہوائی اڈے(30.95فیصد) پرآنے والے غیر ملکی سیاحوں کی رہی۔ اس کے بعد ممبئی(15.85فیصد)، ہری داس پور لینڈ چیک پوسٹ (8.58 فیصد)، چنئی ہوائی اڈہ (6.60فیصد)، گوا ہوائی اڈہ (5.32فیصد)، بنگلورو ہوائی اڈہ (4.93فیصد)، کولکاتہ ہوائی اڈہ (4.75 فیصد)، کوچن ہوائی اڈہ (2.63 فیصد)، گیڈے ریل لینڈ چیک پوسٹ (2.58فیصد) حیدر آباد ہوائی اڈہ (2.39 فیصد)، احمد آباد ہوائی اڈہ (2.05فیصد)، امرتسر ہوائی اڈہ (1.46 فیصد)، سنولی ہوائی اڈہ (1.28 فیصد)، گھوجا دنگا لینڈ چیک پوسٹ (1.27 فیصد) اور تریوندرم ہوائی اڈہ(1.23 فیصد) پر سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح اترے یا آئے ۔
ای-سیاحتی ویزے پر آنے والے غیر ملکی سیاح:
- فروری 2018ء کے دوران مجموعی طورپر 2.76لاکھ غیر ملکی سیاح ای-سیاحی ویزے پر بھارت آئے، جبکہ فروری 2017ء میں ای-سیاحتی ویزے پر 1.70لاکھ غیر ملکی سیاح بھارت آئے تھے۔ اس طرح ای-سیاحتی ویز ے پر فروری 2018ءمیں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعدا دمیں 62.0 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
- جنوری سے فروری2018ء کے دوران ای-سیاحتی ویزے پر مجموعی طورپر 5.16لاکھ غیر ملکی سیاح بھارت پہنچے،جبکہ جنوری سے فروری2017ء کے دوران ای –سیاحتی ویزے پر 3.22 لاکھ غیر ملکی سیاح بھارتے آئے تھے۔ اس طرح سے اس میں 60.3فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
- جن 15ملکوں سے ای-سیاحتی ویزے پر سب سے زیادہ سیاح فروری 2018ء میں بھار ت آئے ان کا فیصد درج ذیل ہے:
برطانیہ(20.1فیصد)، امریکا(10.3 فیصد)، فرانس (7.0 فیصد)، کنیڈا (5.5فیصد)، روسی فیڈریشن (5.4فیصد)، چین (5.1 فیصد)، جرمنی (4.8 فیصد)، آسٹریلیا (3.4 فیصد)، تھائی لینڈ (2.7فیصد)، اٹلی (2.6 فیصد)، عمان(1.8 فیصد)، کوریا (1.7 فیصد)، نیدر لینڈز (1.5 فیصد)، ملیشیا (1.4 فیصد) اور اسپین (1.4 فیصد)۔
فروری 2018ء کے دوران جن 15 چوٹی کے پورٹوں پر غیر ملکی سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد ہوئی اس کی تفصیل حسب ذیل ہے:
نئی دہلی ہوائی اڈہ(43.6 فیصد)، ممبئی ہوائی اڈہ (18.6فیصد)، ڈبولنگ( گوا) ہوائی اڈہ(9.6 فیصد)، چنئی ہوائی اڈہ (9.5 فیصد)، بنگلورو ہوائی اڈہ (5.6 فیصد)، کوچی ہوائی اڈہ (3.6 فیصد)، کولکاتہ ہوائی اڈہ (3.1فیصد)، حیدرآباد ہوائی اڈہ (1.8فیصد)، تریوندرم ہوائی اڈہ (1.6فیصد)، امرتسر ہوائی اڈہ( 1.4 فیصد)، احمد آباد ہوائی اڈہ (1.3 فیصد)، جے پور ہوائی اڈہ (0.9 فیصد) گیا ہوائی اڈہ (0.8 فیصد)، ترچی ہوائی اڈہ (0.5 فیصد) کالی کٹ ہوائی اڈہ( 0.3 فیصد)