16.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فروغ انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کناڈا کے وینکور میں 17ویں عالمی سنسکرت کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔؛ فروغ انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کناڈا کے وینکوور میں 9 جولائی سے 13 جولائی، 2018 تک منعقد ہونے والے 17ویں عالمی سنسکرت کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

اس کانفرنس میں 500 سے زیادہ دانشوران اور 40 سے زائد ممالک کے وفود حصہ لیں گے اور مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالہ پیش کر کے اپنی معلومات کا تبادلہ کریں گے۔   ویدک لٹریچر میں خواتین کی تعلیم اور تاریخ، سنسکرت میں بودھ دھرمکی مخطوطات، یوگ شالہ سے آگے میمانشا، یوکتی دیپیکا کا سانکھیا کے لیے ایک مقام بنانا، بھگوت پران کے تبصروں کا تعارف، گارگیاجیوتش پر تحقیق جیسے ایک درجن سے زائد موضوعات پر ایک خاص پینل کے ذریعہ  مباحثے کیے جائیں گے۔

پانچ دنوں کے کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پر 500 سے زائد تحقیقی مقالےپیش کیے جانے کی توقع  ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کے ذریعے زبان کو فروغ دینا، محفوظ کرنا اور عام کرنا شامل ہے۔ عالمی سنسکرت  کانفرنس کا انعقاد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہر تین سال میں ایک بار کیا جاتا ہے اور ہندوستان میں تین بار اس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

وزیر موصوف کے علاوہ، 17ویں عالمی سنسکرت  کانفرنس میں حصہ لینے والے ہندوستانی وفود میں 10 دانشوران  اور دو افسران شا ل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More