17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فروغ انسانی وسائل کے وزیرمملکت جناب سنجے دھوترے نے نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے لئے شالا درپن پورٹل کاآغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی: فروغ انسانی وسائل کے وزیرمملکت جناب سنجے دھوترے نے  آج نئی دہلی میں شالادرپن پورٹل کاآغازکیاجو کہ  نوودیہ ودیالیہ سمیتی ( این وی ایس ) کے لئے  ایک ای ۔ گورننس اسکول  خود کاری اور بندوبست نظام  ہے۔ اس واحد مربوط پلیٹ فارم کو نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے  اسکولوں اوردفاترکے 22ہزار ملازمین اور2لاکھ سے زائد طلباء کے لئے اطلاعات کے تبادلے اورمعلومات کی تشہیرواشاعت کے لئے  تیارکیاگیاہے ۔ اس موقع پر نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے کمشنر جناب بشو یت کمارسنگھ اور سی ۔ ڈی اے سی کے ایکزیکیٹوڈائرکٹر جناب وویک کھنیجہ بھی موجود تھے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001VXQE.jpg

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھوترے نے تعلیمی سطح پر دیہی طلباء کو اوپراٹھانے کے لئے نوودیہ ودیالیہ اور اس کے اساتذہ کے غیرمعمولی تعاون کو اجاگر کیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ نوودیہ ودیالیہ کے اساتذہ اور غیرتدریسی ملازمین  دوردراز علاقوں میں یہاں تک کہ جغرافیائی طورپر دشوار مقامات میں ہروقت ان دیہی طلباء کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ ان دیہی طلباء کے ساتھ 24گھنٹے کی پائیدارشمولیت کی وجہ سے  اساتذہ اورغیرتدریسی ملازمین نہ صرف  ان بچوں کو  تعلیمی سطح پرکامیابیاں بلکہ انھیں ہمہ جہت ترقی  بھی فراہم کرتے ہیں ۔جناب دھوترے نے مزید کہاکہ جامع پورٹل شالادرپن نہ صرف نوودیہ ودیالیوں کے مختلف طریقہ کارکو آسان اورسہل بنائے گا بلکہ اس سے شفافیت بھی آئے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002SJ4W.jpg

شالادرپن شروع سے لے کرآخرتک ای ۔ گورننس اسکول خودکاری اور بند وبست نظام ہے ۔ اس نظام کو نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے لئے ایک پہلے بڑے اقدام کے طورپر نافذ کیاگیاہے  تاکہ ایک واحد نظام کے ذریعہ ملک کے سب سے بڑے رہائشی اسکولی نظام ۔636اسکولوں ، 8علاقائی دفاتر، 8این ایل آئی اور ہیڈکوارٹرکی تمام سرگرمیوں کو خود کارطریقے سے انجام دینے کے قابل بنایاجاسکے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003V5C8.jpg

اس نظام میں  درج ذیل متعدد اہم اجزا ءموجود ہیں جن کی مدد سے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیاجاسکتاہے :

1۔ اسکول کی مکمل خودکاری کے لئے اسکول اطلاعاتی اور بندوبست نظام

2۔معلومات کی اشاعت اورتشہیر کے لئے دوزبانوں میں مواد منیجمنٹ پورٹل

3۔ تمام ملازمین کی روزمرہ کی سرگرمیوں کے انتظام وانصرام کے لئے امپلائی ای آرپی

4۔بجٹ اورمالی بندوبست کا نظام

5۔ اتصال پذیر اور اسٹور کے بندوبست کا نظام

6۔ کتب خانے کے بندوبست کانظام

اسکول اطلاعاتی اوربندوبست نظام کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں :

1۔ طلباء بندوبست اطلاعاتی نظام

2۔ والدین  ، سرپرست اطلاعاتی نظام

3۔کلاس اور اساتذہ بندوبست نظام

4۔ مضامین بندوبست نظام

5۔نظام الاوقات بندوبست نظام

6۔ ایک موبائیل ایپ کے ذریعہ حاضری کی نگرانی

7۔رہائشی اسکولوں کے لئے ہاسٹل اورمطبق بندوبست نظام

8۔ طلباء کی صحت اور قوت کی نگرانی کرنے کے لئے طلباء صحت کارڈ

9۔ مطالعہ کے دیئے گئے کام اور پروجیکٹ بندوبست نظام

10۔ امتحان اور نتائج کا نظام

11۔سرگرمیوں کے بندوبست کانظام

 اس نظام کے شراکت دار

1۔ نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے افسران درج ذیل امورکو انجام دے سکتے ہیں ۔

1۔ بہترطورسے اپنے نصاب کا انتظام کرسکتے ہیں

2۔نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے اسکولوں میں ایک موثر طریقہ کارسے اپنی تمام سرگرمیوں کو انجام دے سکتے ہیں ۔

3۔ مستقل کے حوالہ جات کے لئے معلومات سے مالامال ایک مواد اسٹور تیارکرسکتے ہیں ۔

4۔ بہترطورسے اپنے ذاتی ریکارڈ کا بندوبست کرسکتے ہیں ۔

5۔ نوودیہ ودیالیہ  سمیتی کے تمام دفاترکے مشترکہ معلومات تک آسانی سے واح طریقہ سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔

6۔سینیئر منیجمنٹ تجزیاتی ۔ بورڈ کی مدد سے بہترطورسے اپنے نصاب اور فنڈس کا  بندوبست کرسکتے ہیں ۔

2۔طلباء  نوودیہ ودیالیہ اسکول میں  ایک واحد بصری البم کے ذریعہ  نہایت آسانی کے ساتھ  اپنے ذاتی ریکارڈ س معلومات سے مالامال مواد اور اپنی پوری کارکردگی دیکھ سکتے ہیں ۔

خارجی ناظرین

1۔نوودیہ ودیالیہ اسکولوں کے بارے میں جاننے کے خواہش مند شہری نوودیہ ودیالیہ کے کام کاج کو اب واحد مربوط مواد بندوبست پلیٹ فارم پردیکھ سکتے ہیں ۔

2۔ طلباء کے والدین اب ایک واحد کلک کے ذریعہ نوودیہ ودیالیہ اسکولوں کے اندر اپنے بچوں کی زندگی کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔

حکومت تازہ ترین اعداد وشمار کے ذریعہ نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے کام کاج کا جائزہ لے سکتی ہے ۔

شالادرپن کے اثرات

1۔نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے اعداد وشمار کا یکساں ، بہتر طریقے سے مربوط بندوبست  کانظارہ

2۔ طلباء اورادارے کی حصولیابیوں کو بہترطورسے دیکھنا

3۔فارغ التحصیل طلباء کے پورٹل کے ذریعہ انڈسٹری اور تعلیمی برادری کو باہم جوڑنے کا عمل

4۔ بہتراورمنظم طریقے سے معلومات کی اشاعت

5۔اضافہ شدہ آوٹ ریچ

6۔ یوزرکے لئے نیویگیشن کی آسانی

7۔ ادارے کا اضافہ شدہ اشتراک

8۔کلاس روم کے علاوہ اشتراک وتعاون

9۔بہترپروجیکٹ اسٹور

10۔ حقیقی وقت میں کارکردگی آڈٹ میں مدد فراہم کرنے کے لئے تجزیاتی ڈیش بورڈ

11۔لرننگ کے لئے مالامال وسائل اسٹور

12۔غائب بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حقیقی وقت میں الرٹ

13۔نوودیہ ودیالیہ میں بچے کی مکمل زندگی کا البم

14۔اضافہ شدہ روزمرہ کی پیداواریت

15۔جواہرنوودیہ ودیالیہ کے اسکولوں اور دفاترکو جوڑنا

اس نظام کے فوائد :

*زیادہ موثر طریقہ کار

*معلومات تلاش کرنے کے دوران وقت کی بچت

*اے پی اے آرجیسے اہم طریقہ کارکی وقت پر تکمیل

*ایک کلک میں تمام ضروری دستاویز کی دستیابی

*بروقت معلومات کی فراہم مثلاکلاس میں طلباء کی غیرموجودگی ، اسکول کے احاطے کے باہر طلباء کی آمد ورفت ، اسکول انتظامیہ کی جانب سے افسران کے لئے کوئی اہم نوٹی فیکیشن

شراکت داروں کے لئے آسانی

*اہم الرٹ کے ساتھ آسان انٹرفیس نیوی گیشن

*جواب فراہم کرنے والا جی یو آئی یوزر کو بالکل ہاتھ میں دستیاب موبائیل اور ٹیبلٹ کے ذریعہ نظام تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتاہے ۔

*منیجمنٹ کے ذریعہ تجزیہ کے لئے  تجزیاتی ڈیش بورڈ

*شہریوں کے لئے آسان نیویگیشن اورمعلومات تک رسائی

*دوزبانوں ، انگریزی اورہندی میں پورٹل پریوزرکے لئے معلومات ساجھا کرنے کے لئے مشترکہ معلومات

*جی آئی جی ڈبلیو رہنماخطوط کی بجاآوری سے جسمانی طورپر معذور یوزرکے لئے بھی پورٹل کو استعمال کیاجاسکتاہے ۔

*بڑھی ہوئی شفافیت

*انفرادی سطح پر افسران اور نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے ملازمین کے لئے ہرسطح پر کی گئی کارروائی کی صورت حال دستیاب رہے گی

*ون ۔ گوڈیش ۔ بورڈ کے ذریعہ پروجیکٹ کے ہرپہلوکے بارے میں معلومات دیکھی جاسکتی ہے اس طرح سے تیزی کے ساتھ اور شواہد پرمبنی فیصلہ سازی میں مدد حاصل ہوگی ۔

*انفرادی یوزراورمنیجمنٹ دونوں کے لئے طریقہ کارمیں شفافیت آئے گی

*ریکارڈ اسٹورسے مستقبل کے حوالہ جات میں مدد ملے گی

*تعلیم سے متعلق حکومت کے منشورکے عین مطابق ہے

*فارغ التحصیل طلباء کے پورٹل کے ذریعہ انڈسٹری اور تعلیمی برادری کے مابین رشتہ استوارہوگا

* اسکول اطلاعاتی نظام کے ذریعہ آن لائن اسائن منٹ ، مختلف کلاسوں کے طلبا ء کے ساتھ بہتر پروجیکٹ اور اصل دھارے کی نگرانی ،اس سے  اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے والے ادارو ں کو کافی آسانی ہوگی اور وہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اساتذہ تیارکرسکیں گے ۔

*حقیقی وقت میں کارکردگی کے آڈٹ فراہم کرنے کےلئے معائنہ رپورٹ اور نگرانی کرنے والے ڈیش بورڈس

طلباء کے لئے آن لائن حوالے کے لئے مالامال اسٹوردستیاب ہوگا جس سے انھیں بھاری بیگ کو اٹھانے سے راحت ملے گی

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More