نئی دہلی، فرید آباد ایئرفورس اسٹیشن میں ایئرفورس ڈوگس ٹریننگ اسکول میں آج فضایہ کے تربیتی کتوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ لیبریڈور نسل کے کتوں نے کل اپنی 32 ہفتے کی تربیت مکمل کی اور ایک شاندار تقریب کے دوران کل ان کتوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ ایئرفورس کے ان کتوں کو ایئرفورس کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ ان مقامات کی سکیورٹی بڑھائی جا سکے ۔
ایئرفورس اسٹیشن فرید آباد میں قائم ایئرفورس ڈوگ ٹریننگ اسکول ایئرفورس کے تربیتی کتوں کے لئے قابل تعریف کام انجام سے رہا ہے ۔ان کتوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اپنی صلاحیت ہنرمندی، اطاعت اور نا معلوم مقامات کی پہچان کرنے کے علاوہ مشتبہ لوگوں کا تعقب کرنے اور چھپا کر رکھے گئے دھماکہ خیز مادع کو تلاش کرنے کے لئے سونگھنے کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں ایئر وائس مارشل الوک سنگھ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا ویسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئر رکھ رکھاؤ اسٹاف آفیسر آلوک سنگھ اس تقریب میں ریوائونگ آفیسر بھی تھے ۔ ان کے ہمراہ ایئرفورس کی اہلیاؤں کی فلاحی ایسوسی ایشن (ریجنل) محترمہ پریتی سنگھ بھی تھیں۔ ریوائونگ افسر نے کتوں کی اس پریڈ کا جائزہ لیا جو اپنے ماسٹروں کے ساتھ اس میں شریک ہوئے تھے انہوں نے انسٹرکٹرس کو ایوارڈ بھی دیئے اور کامیاب تربیت مکمل کرنے کی سمت میں ایئر فورس ڈوگ ٹریننگ اسکول کے افسر اور عملے کی خدمات کی ستائش بھی کی ۔
اپنے جائزہ خطاب میں ایئروائس مارشل نے سکیورٹی کے موجودہ منظر نامے میں ایئرفورس کی کردار اور اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کتوں کو انتہائی سخت تربیت دی گئی ہے اور وہ مختص کیے گئے اعلیٰ معیارات حاصل کرنے پر ہی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیتے ہیں۔