26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائیہ کا 85واں دن: فضائی نمائش

Urdu News

نئی دہلی؍ ،بھارتی فضائیہ 8 اکتوبر 2017 کو اپنی 85ویں سالگرہ پُر فخر طورپر منانے جا رہی ہے۔ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن (غازی آباد) میں مختلف طیارو ں کی شاندار فضائی نمائش ایئرفورس ڈے پیریڈ کی پہچان ہوگی اور اسی کے ساتھ اس موقع پر تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوگی۔ یکم اکتوبر 2017 (اتوار) سے فضائی نمائش کی ریہرسل کا آغاز ہوگا۔ وہ عام علاقے جس پر سے طیارے کم اونچائی پر پرواز کریں گے وہ ہیں وزیر پور برج-افضل پور-ہنڈن، شاملی-جیوانا-چاندی نگر-ہنڈن، ہاپوڑ-پلکھوا-غازی آباد-ہنڈن۔

پرندے پرواز بھرنے والے جہازوں کے لئے بالخصوص کم اونچائیوں پر ایک انتہائی سنگین خطرہ پیش کرتے ہیں۔کھلے میں پھینکی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی طرف پرندے متوجہ ہوتے ہیں۔ طیاروں، پائلٹوں اور زمین پر موجود لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے بھارتی فضائیہ دلّی ، غازی آباد اور اس کے اطراف میں واقع علاقوں کے تمام شہریوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ کھلے میں کھانے پینے کی اشیاء اور کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔فضائیہ نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ اگر شہریوں کو کھلے میں پڑے ہوئے مردہ جانور ملیں تو وہ قریب کے ایئرفورس یونٹ یا تھانے میں اس کی فوری اطلاع دیں، تاکہ انہیں ہٹایا جاسکے۔نیز برائے مہربانی سیل نمبر 8376049624پر برڈ ہیزارڈ کمبیٹ ٹیم(بی ایچ سی ٹی) کے افسر انچارج کو فون یا ایس ایم ایس کریں۔

مشہور آکاش گنگا ٹیم کے خلاء بازوں کی چھلانگ کے ساتھ فضائی نمائش شروع ہوگی۔ یہ ٹیم 8بجے اپنی رنگ برنگ چھتریوں میں اے این -32 طیارے سے چھلانگ لگائے گی۔فلائی پاسٹ میں پرانے طیارے ، جدید ٹرانسپورٹ طیارے اور فرنٹ لائن جنگی طیارے شامل ہوں گے۔یہ تقریب شاندار ہوائی کرتب کے مظاہرے کے ساتھ 1052 پر ختم ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More