نئی دہلی، سال 2005 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی کو سر کر نے کے بعد انڈین ایئر فورس نے ’مشن سیون سمٹس‘ یعنی سات چوٹیوں سے متعلق مشن کے نام سے ایک منفرد اور بے مثال کوہ پیمائی مہمات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد ہر براعظم کی سب سے اونچی چوٹی پر ترنگا اور انڈین ایئر فورس کا پرچم لہرانا تھا۔
انڈین ایئر فورس کے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم چھ بر اعظموں کی سب سے بلند چوٹیوں کو کامیابی کے ساتھ سر کر چکی ہے اور اب آخر میں انٹارکٹیکا میں ماؤنٹ ونسن کی تکمیلی مہم پر روانہ ہو رہی ہے تاکہ ’ مشن سیون سمٹس ‘ کی تکمیل ہو سکے ۔ سابقہ مہمات کو درج ذیل سلسلے میں انجام تک پہنچایا گیا تھا۔
نمبر شمار | چوٹی کا نام | مقام | بر اعظم |
1 | ماؤنٹ ایوریسٹ | نیپال | ایشیاء |
2 | ماؤنٹ کارسٹینزپیرامڈ | انڈونیشیا | آسٹریلیا |
3 | ماؤنٹ البروس | روس | یوروپ |
4 | ماؤنٹ کلیمنجارو | جنوبی افریقہ | افریقہ |
5 | ماؤنٹ ایکون کیگوا | ارجنٹینا | جنوبی امریکہ |
6 | ماؤنٹ میک کنلے؍ ڈینالی | السکا | شمالی امریکہ |
انڈین ایئر فورس کے پانچ کوہ پیماؤں پر مشتمل ایک ٹیم 13 دسمبر 2017 کو ماؤنٹ ونسن (4897 میٹر ) کی کوہ پیمائی مہم پر روانہ ہو رہی ہے۔ اس مہم کو فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے 8 دسمبر 2017 کو ایک عمدہ تقریر کے دوران جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ٹیم کی قیادت گروپ کیپٹن آر سی ترپاٹھی کر رہے ہیں ، جو اس سے قبل بھی انڈین ایئر فورس کی متعدد مہموں میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی قیادت کر چکے ہیں۔ ایسی مہمات میں ’ مشن سیون سمٹس ‘ شامل ہیں ۔ ٹیم نے حال ہی میں 24 نومبر 2017 سے3 دسمبر 2017 کے دوران لیہہ اور سیاچین میں مہم پر روانگی سے پہلے کی ٹریننگ اور خو گیری کا عمل مکمل کیا ہے اور اب انٹارکٹیکا کے انتہائی دور دراز علاقے میں کوہ پیمائی کی دشوار اور چیلنج بھرے مہم کو سر کرنے کے لئے تیار ہے۔
ماؤنٹ ونسن کی کامیاب کوہ پیمائی کے بعد ہندوستانی فضائیہ ہندوستان میں سات چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی تنظیم بن جائے گی۔ انڈین ایئر فورس اپنے عملے کے درمیان ایڈوینچر سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہی ہے۔ 2011 میں خواتین پر مشتمل ایک ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایوریسٹ کی بلندی کو سر کیا تھا اور 2017 میں 47 دنوں کے اندر اندین ایئر فورس اور بی ایس ایف کی مشترکہ خواتین اونٹ مہم جو ٹیم نے مغربی سرحد سے متصل 1386 کلومیٹر کی دوری کا احاطہ کیا تھا۔ انڈین ایئر فورس ماحولیاتی کاز کے تئیں بھی پابند عہد ہے اور اس سال ستمبر ماہ میں انڈین ایئر فورس کی ماؤنٹ اسٹاک کانگڑی مہم نے ماحولیات اور بیس کیمپ کو بحال کیا تھا۔