نئی دہلی، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل استر کی آج اڈیشہ کے ساحل کے قریب پرواز کے دوران کامیاب آزمائش کی گئی۔ اس میزائل کو آج استعمال کی آزمائش کے ایک حصے کے طور پر ایس یو – 30 ایم کے آئی طیارے سے داغا گیا ۔ اس میزائل نے ، جو ملک میں تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والا پہلا میزائل ہے ، درست طور پر اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا۔
اس مشن کے پروفائل کو ایک نصابی کتاب کے اصول پر مرتب کیا گیا۔ مختلف راڈار ، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم (ای او ٹی ایس) اور دیگر سینسر کے ذریعے میزائل کی پرواز کو جانچا گیا اور اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس نے پوری طرح درست طور پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب آزمائش کے لئے ڈی آر ڈی او اور فضائیہ کی ٹیموں کو مبارک باد دی ہے۔