نئی دہلی، صارفین کے امور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے زور دے کر کہا ہے کہ فلاحی اداروں اور ایس سی ؍ ایس ٹی ؍ اوبی سی ہوسٹلوں میں تغذیہ کی معقول معیارات کو یقینی بنانے کی غرض سے سماج کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے رعایتی قیمتوں پر اناج مختص کئے گئے ہیں۔ جناب پاسوان نے آج نئی دہلی میں فلاحی اداروں اور ہوسٹلوں کی اسکیم کے نفاذ پر تبادلہ خیال کے لئے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فوڈ سکریٹریوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔
جناب پاسوان نے کہا کہ حکومت ہند نے فلاحی اداروں جیسے گداگروں کے گھر ، ناری نکیتنوں اور ریاستی حکومتوں ؍ یو ٹی انتظامیہ کے ذریعہ اسپانسرڈ اسی طرح کے دوسرے فلاحی اداروں ،جو نشان زدسرکاری نظام تقسیم یا کسی دوسری فلاحی اسکیموں کو بھی ایس سی ؍ ایس ٹی ؍ او بی سی ہوسٹلوں کی اسکیم کے تحت نہیں آتے ہیں ان کی ضرورتوں کی تکمیل کے پیش نظر ایسے اداروں میں تغذیہ کے معقول معیارات کو یقینی بنانے کے لئے اضافی اناج کے مختص سے متعلق اپنے اسکیموں کو از سر نو تازہ دم کیا ہے۔
جناب پاسوان نے بتایا کہ اسکیموں کے رہنما خطوط کے مطابق ایس سی ؍ ایس ٹی ؍ او بی سی برادریوں سے تعلق رکھنے والے رہائشی طلبہ سے متعلق ہوسٹل اور جو دوسرے زمروں سے تعلق رکھنے والے رہائشی طلبا ہیں ، وہ سبھی رعایتی اناج حاصل کرنے کے مستحق ہوتے ہیں ۔ اسکیم کے تحت اناج کی مرکزی اجرا کی قیمت کا تعین بی پی ایل شرحوں پر ہوتا ہے۔
وزیر خوراک نے مزید بتایا کہ گندم اور چاول کے اجرے کے پیمانے کا فیصلہ (مختلف علاقوں میں رہنے والوں کے خوردنی کی عادت و اطوار کی بنیاد پر) ماہانہ فی رہائشی زائد از زائد 15 کلو گرام کے مطابق ہوتا ہے۔
اسکیم کی تفصیلات محکمہ کی ویب سائٹ (http://dfpd.nic.in/1sGbO2W68mUlunCgKmpnLF5WHm/newpolicy-070917.pdf) پر دستیاب ہیں۔