نئی دہلی، فلم اور تفریحی صنعت کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد نے آج ممبئی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ وفد تفریحی صنعت کی کمپنیوں کے سی ای اوز اور پروڈیوسروں پر مشتمل تھا۔
وفد نے مستقبل قریب میں ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی وزیر اعظم کے وژن کی سرگرم تائید کی ۔وفد کے ارکان نے ہندوستان میں میڈیا اور تفریحی صنعت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے امکانات کا ایک جائزہ پیش کیا اور کہا کہ امید ہے کہ یہ شعبہ وزیر اعظم کے وژن کے مقصد کے حصول میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
وفد نے ہندوستان میں تفریحی صنعت کے لئے جی ایس ٹی کی کم اور یکساں شرح کی وکالت کی۔
وفد کے ارکان نے مختلف اقدامات اور سرگرم کارروائیوں کے ذریعے ممبئی کو تفریح کا ایک عالمی مرکز بنائے جانے کی شدید وکالت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی تفریحی صعنت ،پوری دنیا میں زبردست مقبولیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنعت سافٹ پاور اسٹیٹس کی ایک اہم مثال ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ، میڈیا اور تفریحی صنعت کی بڑی شدید حامی ہے اور وہ وفد کی تجاویز پر مثبت طریقے پر غور کرے گی۔
جناب اکشے کمار، جناب اجے دیوگن، جناب راکیشن روشن، جناب پرسون جوشی، جناب کرن جوہر اور جناب سدھارتھ رائے کپور بھی میٹنگ میں موجود تھے۔