Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فن لینڈ کے وزیراعظم نے وزیراعظم سے فون پر بات کی

Urdu News

نئی دہلی جولائی ؛ فن لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب جوہاسیپلا نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے فون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیراعظم سیپلا نے وزیر اعظم جناب مودی کو مال اور خدمات ٹیکس یعنی جی ایس ٹی کی تاریخی اور کامیاب عمل آوری پر مبارکباد دی۔

اس گفتگو کے دوران دونوں لیڈروں نے 2016 میں وزیر اعظم جناب سیپلا کی ہندوستان آمد کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ جناب سیپلا فروری 2016 میں ممبئی میں منعقد ہونے والے میک اِن انڈیا ویک میں شرکت کی غرض سے ہندوستان آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں لیڈروں نے ہند- فن لینڈ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے راستوں اور سرمایہ کارانہ معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More