17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوجی نرسنگ سروس نے اپنا 92واں یوم تاسیس منایا

Military Nursing Service celebrates its 92nd Raising Day
Urdu News

 نئی دہلی۔یکم اکتوبر؛ مسلح افواج کے فوجی نرسنگ سروس نے آج اپنا  92 واں یوم تاسیس منایا۔  فوجی نرسنگ سروس کے میجر جنرل ایلزابیتھ جان کی رہنمائی میں دلی کینٹ کے فوجی اسپتال میں ایم این ایس آفیسرز میس میں یہ تقریب منائی گئی ۔

ملک کے لئے عظیم قربانی دینے والی نرسنگ حکام کے اعزاز میں انڈیا گیٹ کے امر جوان جیوتی پر میجر جنرل اوشا سكھ دھر اور میجر جنرل سشیلا شاہی کی قیادت میں فوجی نرسنگ سروس کے 30 رکنی ریٹائرڈ ٹیم نے خراج عقیدت پیش کیا۔  تین نرسنگ افسروں نے میٹرون فرانسس، میری  ایف ایم، مس لیٹیٹیا ایل جی  اور مس ایتھل ای  کے نام   انڈیا گیٹ وار میموریل پر درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے پہلی عالمی جنگ کے دوران اپنی فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنے زندگی قربان کر دی تھی۔ یکم  اکتوبر،1926 کو، فوجی نرسنگ سروس کو باقاعدگی سے مستقل نرسنگ سروس کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس سروس نے تینوں افواج کی 24 گھنٹہ خدمت میں قابل قدر خدمت انجام دی ہے۔

 قیام کے وقت سے ہی فوجی نرسنگ سروس نے ملک میں جنگ  کے دوران  اہم کردار ادا کیا ہے۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران، ہندوستانی فوجیوں کے لئے نرسنگ خدمت کی سخت  ضرورت تھی۔ نرسنگ سروس نے فلینڈرس، میڈیٹیرین، بالکنس، مغربی ایشیا اور بلقان  کے اسپتال کے جہازوں میں قابل قدر رول ادا کیا  ہے۔ اس دوران  200 نرسیں ہلاک ہو گئیں جن میں بہت سے ہندوستانی تھیں۔

1947، 1965، 1971 اور 1999 میں پاکستان کے ساتھ چار جنگوں میں فوجی نرسنگ سروس کے اہلکاروں نے بیمار اور زخمی جوانوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1962 میں چین کے ساتھ جنگ میں یہ سروس ایک شاندار شراکت دار  رہی ہے۔ فوجی خدمات کے افسران نے سری لنکا میں ہندوستانی  سلامتی خدمات، اوپی پراکرم اور دیگر امن مشن کے دوران  اپنا تعاون دیا ہے۔ اس وقت  فوجی خدمات کے افسران شورش زدہ ریاست جموں و کشمیر اور شمال مشرقی علاقہ اور اقوام متحدہ کے مشنوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر خدمات، لگن اور مخصوص تعاون کے لئے فوجی نرسنگ سروس کے افسران کو اب تک تین پرم وشیشٹ سروس میڈل، 17 اتی وششٹ سروس میڈل ، 45  وشیشٹ سروس میڈل اور 3 فوج میڈل سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سروس کے حکام نے مختلف شہری اعزاز  بھی حاصل کئے ہیں جن میں 12 قومی فلورنس نائیٹینگل ایوارڈ بھی شامل ہے۔ فلورنس نائیٹنگل ایوارڈز سروس کے میدان میں سب سے بڑا اعزاز ہے جسے صدر جمہوریہ پیش کرتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More